پہلوان، پٹھا اور مریدنی از طاہر جاوید مغل 44

پہلوان، پٹھا اور مریدنی از طاہر جاوید مغل

پہلوان، پٹھا اور مریدنی ناول از طاہر جاوید مغل

پہلوان، پٹھا اور مریدنی، انسپکٹر نوازخان کی جرم و سزا پر مبنی تفتیشی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ اس مجموعے میں چار کہانیاں شامل ہیں، جس کی لسٹ درج ذیل ہے:
١. پہلوان، پٹھا اور مریدنی
٢. چوہدری کی موت
٣. دشمنی اور عورت
٤. سُہاگن اور قاتلہ

پہلی کہانی “پہلوان پٹھا اور مریدنی” ایک شہ زور پہلوان کا قصہ ہے جو “پنج پانیوں” کی شان تھا۔ اکھاڑے کی مٹی نے اس کی کمر نہیں دیکھی تھی۔ مگر جب وہ جرم کے راستے پر چلا تو دہشت کی علامت بن گیا۔ اُسے گرفتار کرنا ایک چلنج تھا اور یہ چلنج انسپکٹر نوازخان نے قبول کرلیا۔
کی موت” ایک ظالم اور جابر شخص کی عبرت انگیز کہانی ہے جو خود کو “ہٹلر” سمجھتا تھا۔ قانون اُس کے لئے ایک کھلونا تھا اور قانون کے محافظ اس کے زرخرید غلام۔ اُس کا خیال تھا کہ زندگی اور موت اُس کے ہاتھ میں ہے لیکن وہ زندگی اور موت دینے والی اصل ذات کو بھول گیا تھا۔ کہتے ہیں ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

تیسری کہانی” دشمنی اور عورت” ایک مظلوم عورت کی کہانی ہے۔ وہ بد کردار نہیں تھی، ہاں بزدل ضرور تھی۔ وہ خاموشی سے اپنے محبوب کا انتظار کررہی تھی، لیکن اس کا محبوب اپنے دل میں شک کا سانپولیا پال رہاتھا۔ اور پھر یہ شک کا سانپ ایک زہریلے ناگ کا روپ دھار گیا۔
دشمنی اور رقابتیں پالنے والے مرد ہوتے ہیں لیکن اس کی سزا دونوں فریقوں کی عورتوں کا بھگتنی پڑتی ہے۔ انہیں اُجاڑا جاتا ہے اور پامال کیا جاتا ہے۔

چوتھی اور آخری کہانی “سُہاگن اور قاتلہ” اس شخص کا فسانہ عبرت ہے جو خود کو باتدبیر سجھتا تھا۔ اُس نے ایک حسین عورت کے فتنہ خیز حسن میں اندھا ہو کر اُس کے گرد ہوس کا جال پھیلا دیا تھا لیکن اُس کی بدقسمتی تھی کہ وہ عورت کے جذبہ انتقام سے لاعلم تھا۔
ایک زخم خوردہ عورت کے انتقام کی کہانی، وہ جذبہ انتقام میں آخری حد تک چلی گئی تھی۔

مجموعی طور پر یہ ناول جرم و سزا پر مبنی عبرت ناک اور سبق آموز کہانیوں کا مجوعہ ہے جسے پڑھ کر قارئین بہت سے اسباق سیکھ سکتے ہیں۔

یہاں‌ سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں