اسرائیل کتاب و سنت کی روشنی میں از مولانا محمد طیب 57

اسرائیل کتاب و سنت کی روشنی میں از مولانا محمد طیب

اسرائیل کتاب و سنت کی روشنی میں از مولانا محمد طیب

کتاب “اسرائیل کتاب و سنت کی روشنی میں” میں یہودی اقتدار کا شرعی تجزیہ کتاب و سنت کی روشنی میں پیش کیا گیا۔
یہود کا مغضوب و ملعون ہونا دو ہزار سال کا مشاہدہ ہے اور تاریخ ہر زمانے میں ان کی ملعونیت و مغضوبیت پر مہر تصدیق ثبت کرتی رہی ہے۔ اس لئے یہود کے لئے غضب و لعنت اور ذلت و مسکنت صرف قرآنِ حکیم ہی کا دعویٰ نہیں، بلکہ ان کی اپنی کتابِ مقدس “یرمیاہ بنی کی کتاب” میں بھی یہی مضمون موجود ہے۔
پس یہود کو سزا دینا اور ان پر غضب متواتر ہونا صرف بعد از اسلام کی بات نہیں، بلکہ دوہزار برس قبل از اسلام متواتر چلا آرہا ہے۔ لیکن قدرت کا یہ متواتر عمل جو اب یکایک بدل گیا اور خلافِ معمول یہود کو بظاہر تسلط نصیب ہوگیا، تاہم یہود کی اس وقتی کامرانی سے ان کی مغضوبیت کا داغ نہیں دُھل جاتا۔ آخرکار خدا کا غذاب ان یہود پر بھی آکر رہے گا۔ جب یہودی قوم ساڑھے تین ہزار سال تک متواتر زیرِ غضب رہی اور دربدر کی خاک چھاننے کے باوجود مایوسی نہیں ہوئی، تو بڑی عجیب بات ہوگی اگر اہلِ اسلام عربوں کی اس عارضی شکست سے مایوس اور بددل ہوجائیں یہ حق تعالیٰ کی طرف سے “تکونی” ابتلاء ہے۔ آخر پیغمبروں پر بھی تو ایسے نازک حالات آتے رہے ہیں۔
اسی طرح یہ سفاکی ، خونریزی واقعی بڑی شدید ہے اور سخت ترین آزمائش ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو صبر و استقلال ، عزم و ہمت اور خودشناسی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ یہ خُدائی بھید اپنے وقت پر ضرور کُھلے گا۔
اس کتاب میں مولانا قاری محمد طیب صاحب نے اسی موضوع پر اپنے ژرف نگار قلم سے قرآنی حقائق کو واشگاف فرمایا ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں