کتاب کی تاریخ از شایان قدوائی 19

کتاب کی تاریخ از شایان قدوائی

کتاب کی تاریخ، شایان قدوائی کی تصنیف ہے، جو 1980 میں ترقی اردو بیورو، نئی دہلی سے شائع ہوئی۔ زیرنظر کتاب ایک تاریخی دستاویز ہے جس میں کتابوں اور فنِ تحریر کی تاریخ ،مٹی کے اوراق کی کتابوں سے عہد حاضر تک اردو زبان میں بیان کی گئی ہے.

معروف سکالر شایان قدوائی لکھنو میں پیدا ہوئےاور ندوۃ العلماء سے تعلیم حاصلی کی ۔ وہ اُتر پردیش سرکار میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے اور پھر سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ۔ اُن کی تخلیقات اُردو کے مختلف اخبارات و رسائل میں شایع ہوتی رہی ہیں۔ لکھنا پڑھنا اُن کا محبوب مشغلہ تھا۔

وہ ہندوستانی تاریخ، تہذیب و ثقافت سے گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ قدوائی صاحب شاعر بھی ہیں۔ انہوں نے ایک منظوم تاریخ، قدیم مسلم تہذیب اور طرزِ زندگی کے بارے میں “دو قدم ایک منزل” کے نام سے لکھی ہے۔

شایان قدوائی کی موجودہ کتاب اُردو زبان میں اپنی نوعیت کی ایک اہم کتاب ہے جس میں کتاب کی تاریخ سے متعلق بڑی مفید اور دلچسپ معلومات فراہم کی گئی ہیں اور جو طلبہ اور عام قاری دونوں کے لئے یکساں مفید ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں