امامِ حسینؑ اور واقعہ کربلا از حافظ ظفراللہ شفیق

امامِ حسینؑ اور واقعہ کربلا از حافظ ظفراللہ شفیق

امام حسین اور واقعہ کربلا از حافظ ظفراللہ شفیق

امام حسین اور واقعہ کربلا، قرآن و حدیث ، تاریخ اور دانش کی روشنی میں، اولیاء اور علماء کی تصدیقات اور چند اہم اضافوں کی ساتھ۔ تحریر حافظ ظفراللہ شفیق۔
اس کتاب میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے سوانحی نقوش، خاندانی خصوصیات، ولولہ انگیز قیادت کا تذکرہ، واقعہ کربلا کی بے غبار تفصیلات، کربلا کے اسرار و معارف، شبہات کے جوابات، کربلا کی جغرافیائی اور عمرانی تاریخ بیان کی گئی ہے۔
باطل پرستوں نے ایک ظلم تو کربلا میں کیا، اس سے بڑا ظلم یہ ہورہا ہے کہ اُن کی شخصیات، خدمات اور اقدامات کے بارے میں وسوسے پھیلائے جارہے ہیں۔ سادہ لوح لوگوں کو نئے مطالعے اور نئی تحقیق کے خوبصورت لفظوں سے شک و ریب کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے اور اُن کی عظیم الشان قربانی کو دُنیا طلبی اور زورِ خطابت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
“اما م حسین اور وقعہ کربلا” میں اسی حق اور انہی حقیقتوں کو نہایت اعتدال اور توازن کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے ایمان میں پختگی اور روح میں شگفتگی پیدا ہوتی ہے۔ حریت اور استقامت کا ولولہ انگڑائی لینے لگتا ہے ، باطل سے پنجہ آزمائی کا حوصلہ ملتا ہے اور شوقِ شہادت موجزن ہوتا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے مقامِ اہلِ بیت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے، اور بہت سی الجھنیں حل ہوجاتی ہیں۔
ا س کتاب کا اسلوب انوکھا، زبان سادہ اور شگفتہ اور مباحث نہایت عمدہ ہیں۔ اس میں حکمت اور استدلال کے ساتھ دعوت اور نصیحت ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں موضوع کی مناسبت سے کئی ضمنی مباحث کے ساتھ درج ذیل موضوعات پر بطور خاص بڑے شرح و بسط اور استدلال سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
1. واقعہ کربلا کے اسرار و معارف
2. سانحہ کربلا کے بارے میں تمام شبہات کا اطمینان بخش جواب۔
3. اہلِ بیتؓ اور واقعہ کربلا سے متعلق بعض علمی اور معرکتہ الارآمباحث کا تجزیہ ۔
4. تاریخ کربلا۔
مجموعی طور پر یہ کتاب اپنے مباحث، سہل الفہم اسلوب، شستہ اندازِ تحریر اور بلند پایہ استدلال و استنباط کی خوبیوں سے آراستہ ہونے کی بنا پر اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

3 Comments

  1. M iftikhar Ahmad

    asslam o alekum.
    dear waqia ker bala by hafiz zafar ullah shafeeq.my ny buht dhondi nai mili.plzzzzz koi bta dy kaha sy mily gi ye book

  2. M iftikhar Ahmad

    shaly mar bag ban pora lahore adress h waha giya ho to waha bi koi pta nai chala koi neaki kry or mujy bta dy .

    meara mobaile no h 03005157635 py msg kry

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے