کربلا کے بعد از مولانا قاری محمد عبدالتواب قادری 600

کربلا کے بعد از مولانا قاری محمد عبدالتواب قادری

کتاب: کربلا کے بعد
تحریر: مولانا قاری محمد عبدالتواب قادری

میدانِ کربلا میں آلِ محمد رسول اللہ ﷺ پر یزیدیوں نے ظلم کا وہ کون سا حربہ ہے جو نہ آزمایا ہو۔ ان کی ظالمانہ روش کو دیکھ کر آسمان بھی خون کے آنسو رو دیا۔ امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں نے ظلم و ستم کے ہر وار کو سہا اور ہر زخم پر مسکرائے۔ آج انجام ہمارے سامنے ہے ۔ یزیدی ایک ایک کرکے مٹادیئے گئے ان کے آتشِ ظلم نے انہیں کو اور ان کی ہر نشانی کو اسطرح جلا کر خاک کردیا گویا ان کا وجود تھا ہی نہیں۔ یزیدی مٹ گئے لیکن اُس وقت سے آج تک اور آج سے صبحِ قیامت تک ہر انصاف پسند طبیعت ان پر ملامت بھیجتی ہے اور بھیجتی رہے گی۔
آج بھی وہ اسلام دشمن جماعتیں جو مسلمانوں کو یا تو فنا کردینا چاہتی ہیں یا اپنی درندگی اور بہمیت کا بدترین مظاہرہ کرکے مسلمانوں کو ایمان و اسلام سے برگشتہ کرکے اپنی گمراہی و ضلالت کے رنگ میں رنگنا چاہتی ہے ، انہیں اچھی طرح یہ یقین کر لینا چاہیئے کہ ان کے کوشش کبھی بھی بارآور نہ ہوسکے گی۔ مسلمانوں کے رگ و ریشہ میں حُسینیت رچی بسی ہوئی ہے۔ مال ، اولاد اور جان سب دے سکتے ہیں لیکن ایمان و اسلام کی آبرو نہیں دیں گے۔
زیر نظر کتاب میں کربلا کے بعد رونما ہونے والے ان دلدوز واقعات کی تفصیل بیان کی گئی ہے جن کو سن کر اور پڑھ کر ایمان لرز اٹھتا ہے۔ کربلائی ظالموں کا بھیانک انجام دنیا کے جفا پیشہ افراد کے لئے نہایت ہی عبرت انگیز اور سبق آموز ہے۔ کتاب پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں