تاریخِ طبری مکمل سات جلدیں اردو ترجمہ کے ساتھ 609

تاریخِ طبری مکمل سات جلدیں اردو ترجمہ کے ساتھ

تاریخِ طبری اردو۔ اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اور مستند تاریخی سرمایہ۔

تاریخِ طبری اسلام کی سب سے پہلی وہ مستند اور اہم تاریخ ہے جسے حوالوں کے بغیر اسلام کی کوئی تاریخ مکمل نہیں ہو پاتی۔ اس کے مصنف امام ابو جعفر ابنِ جریر طبری متوفی 310 ہجری ہیں۔ یہ تاریخ اُم الکتب کا درجہ رکھتی ہے۔ اسی بنا پر اہلِ علم حضرات نے اس کتاب کو ماخذ قرار دیا ہے۔ اسی لئے بعد کے تمام اسلامی تاریخوں میں طبری کے خوالے موجود ہیں۔ تمام مشہور تاریخی کتابیں مثلاً تاریخ ابنِ خلدون، تاریخ ابنِ اثیر، تاریخ ابوالفداء وغیرہ اس سے ماخوذ ہیں۔ مصنف نے تمام واقعات چشم دید گواہوں کی مختلف روایتوں سے بیان کئے ہیں۔
پہلے یہ کتاب عربی زبان میں تھی، لیکن اس کی افادیت کو محسوس کرتے ہوئے اسے اردو زبان میں ترجمہ کرکے سات جلدوں میں شائع کیا گیا۔ تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ جلد اول میں تخلیقِ کائنات سے لے کر ولادتِ نبوی تک انبیاء اور اُمتوں کے واقعات بیان کئے کئے ہیں۔ پیدائشِ ارض و سماء و تحلیقِ آدم سے لیکر ولادت حضرت محمدؐ تک مختلف انبیاء کرام اور اُن کی امتوں و بادشاہوں کے حالات و واقعات۔ جلد دوم میں حضور نبی کریمؐ سے لیکر خلیفہ دوم حضرت عمرؓ تک کے حالات بیان کئے گئے ہیں۔ اس جلد میں آنحضرت ﷺ کی سیرتِ مبارکہ کی تمام تفصیلات معتبر اور اصل راویوں تک مکمل سلسلہء اسناد کے ذریعہ بیان کی گئی ہیں۔ یہی وہ نایاب تاریخ ہے جو زمانہ قدیم سے لے کر عصرِ حاضر تک سیرتِ مبارکہ کی معتبر اور مستند ماخذ رہی ہے ۔ تاریخِ اسلام کے تمام مورخین نے اسی سے خوشہ نشینی کی ہے۔ جلد سوم خلافتِ عمرؓ سے لے کر خلیفہ چہارم حضرتِ علی ؓ تک واقعات بیان کرتا ہے۔ جلد چہارم حضرت امیر معاویہؓ تا سلیمان بن عبدالمالک تک کے حالات سے متعلق ہے۔ جلد پنجم میں خضرت عمر بن عبدالعزیز تا خلیفہ ہادی کے واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ اسی طرح جلد ششم میں خلیفہ ہارون الرشید سے لیکر خلیفہ واثق باللہ خلافتِ عباسیہ کے تمدن آفرین اور درخشاں عہد کی مکمل تاریخ پر مشتمل ہے۔ آخری حصہ یعنی جلد سات خلافتِ بغدار کا دورِ انحطاط پر مشتمل ہے، جس میں خلیفہ جعفر المتوکل علی اللہ سے لیکر خلیفہ محمد المہتدی باللہ خلافتِ عباسیہ کے دورِ اضمحلال کی مفصل و مکمل تاریخ درج کی گئی ہے۔
تاریخ طبری جلد اول
تاریخ طبری جلد دوم
تاریخ طبری جلد سوم
تاریخ طبری جلد چہارم
تاریخ طبری جلد پنجم
تاریخ طبری جلد ششم
تاریخ طبری جلد ہفتم

ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں