آشرم سے اُس بازار تک ارو ناول از احمد یار خان 46

آشرم سے اُس بازار تک ارو ناول از احمد یار خان

آشرم سے اُس بازار تک مشہور اردو ناول نگار احمد یار خان کی تصنیف۔ یہ ناول تفتیش اور سراغرسانی کی پانچ حقیقی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ یہ محترم احمد یار خان کی تفتیشی کہانیوں کا تئسواں مجموعہ ہے۔
اس مجموعے میں قتل کی چار وارداتوں کی تفتیش اور سراغ رسانی اُس زمانے کی ہیں جب احمد یار خان دہلی میں سی آئی اے میں ہوتے تھے۔ انہوں سکاٹ لینڈ یارڈ کے تربیت یافتہ انگریز پولیس انسپکٹروں کے ساتھ سراغ رسانی کی ہے اور قتل کی ایسی وارداتوں کے ملزم پکڑے ہیں جنہیں اندھا قتل کہا جاتا ہے۔ یعنی ایسی وارداتیں جن کے ملزم کا سراغ لگانا بظاہر ناممکن ہوتا ہے۔

مثال کی طور پر پانچویں کہانی “حویلی اور سوتیلی” زیورات کی چوری کی ایک واردات کی تفتیشی کہانی ہے۔ چوریاں اور ڈکیتیاں تو ہوتی رہتی ہیں اور ان وارداتوں کا مقصد صرف لوٹ مار ہوتا ہے۔ لیکن یہ واردات انسانی فطرت اور نفسیات کا ایسا پہلو پیش کرتی ہے جو قاری کو حیرت میں ڈال دیتا ہے اور جذبات میں ایسی ہلچل بپا ہوجاتی ہے کہ دل میں اس واردات کے ملزم سے ہی ہمدردی پیدا ہوجاتی ہے۔
ایک تو اس واردات کی تفتیش ہی بڑی مشکل اور پیچیدہ تھی۔ یہ محترم احمد یار خان کا کمال تھا کہ انہوں نے چور پکڑ لیا لیکن انہوں نے ایک ایسا فیصلہ کیا جس کے لئے غیرمعمولی جرات کی ضرورت تھی۔ انگریزوں کے دورِ حکومت میں جب قانون کو بالادستی حاصل تھی ایک ہندوستانی سب انسپکٹر ایسا جراتمندانہ فیصلہ نہیں کرسکتا تھا لیکن اس تھانیدار نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے یہ فیصلہ کیا کہ سننے والے حیران رہ گئے۔
ایک خاص بات ذہین میں رکھیں۔ انگریز دورِ حکومت میں ہر تھانیدار احمدیارخان ہوا کرتا ہے۔ پولیس کو اس دائرے سے باہر نہیں آنے دیا جاتا تھا جو اس کے فرائض کا دائرہ تھا۔ انگریز اپنے بنائے ہوئے قانون کا پورا پورا احترام کرتا تھا اور پولیس کا یہ فرض تھا کہ اس قانون کے خلاف کوئی حرکت کرنے والے کے خلاف قانون کو حرکت میں لائے اور یہ نہ دیکھے کہ قانون شِکن کی سوشل پوزیشن کیا ہے۔
مُک مُکا کا تصور ہی نہیں تھا۔ نظام ایسا تھا کہ تھانیدار من مانی کرہی نہیں سکتے تھے۔ مظلوم کو پورا انصاف اور ظالم کو سزا ملتی تھی۔ چونکہ تفتیش اور سراغراسانی شب و روز کی محنت اور دیانتداری سے ہوتی تھی اس لئے یہ کہانیاں جنم لیتی تھی۔
موصوف مصنف ہمیں صرف وہ کہانیاں سناتے ہیں جن میں کوئی معاشرتی بُرائی ہوتی ہے اور یہ کہ بعض اوقات کسی کی ذرا سے غلطی کس طرح ایک بہت بڑے المیے اور حادثے کا باعث بن جاتی ہے۔
یہ کہانیاں آپ کسی بھی پہلو سے پڑھیں، اپنے بچوں کو پڑھائیں، یہ آپ کو ہر لحاظ سے مطمئن کریں گی۔ ذہنی تفریح بھی مہیا کریں گی اور سوچ بچار کے لئے مواد بھی فراہم کریں گی۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں