شکست کی فتح اردو ناول تحریر طاہرجاویدمغل
زندگی کی بساط پر ایک ایسا اسرار چھپا ہے جسے کوئی چاہے یا نہ چاہے کھیلنے پر مجبور ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کھلاڑی منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں اور اناڑی بازی مات کرلیتے ہیں۔ یہ بھی ایک ایسی اسرار بھری گرہ ہے جسے شاید کھولنا آسان نہیں۔ جو جتنا بڑا بے ایمان اتنا ہی بڑا فنکار۔ وہ بھی اپنے برائیوں کے درمیان دوڑتے دوڑتے ہارگئی۔ اگرچہ انسان کے تصورات اور بلند خیالات کی کوئی انتہا نہیں ہوتی مگر معاشرے میں رہنے اور ماحول سے مطابقت رکھنے کے لئے کچھ حدود و قیود کا نفاذ از حد ضروری ہوتا ہے۔ البتہ حدود اورقیود میں کچھ فرق بھی ہونا ضروری ہے ورنہ انسان پنجرے میں قیدطائر کے مانند بے بسی کا شکار ہو کررہ جاتا ہے۔
اردو ناول” شکست کی فتح “قدم قدم پر شکست کھانے والی ایک دوشیزہ کی حیران کن فتح کی کہانی ہے۔ ٹوٹے ہوئے دل سے بکھرے ہوئے رشتوں کو جوڑنے والی حسینہ کی پرفکر داستان۔اس حسین و جمیل دوشیزہ نے اپنے ماحول سے بغاوت کی جسارت کرڈالی اور بلند پرواز کی خوہش میں اپنے مسکن سے جدا ہوگئی۔ لیکن یہ عارضی جدائی نہ صرف اسے بلکہ اس کے خون کے رشتوں کو بھی زندگی کی باریکیاں سمجھا گئی کہ ہر ایک کی زندگی کا مقصد جدا اور انفرادی ہوتا ہے جسے ہر حال میں اسے پورا کرنا ہوتا ہے۔ چاہے کوئی مانے نہ مانے اسے حق دینا پڑتا ہے اور جب کوئی نہ دے تو چھین لینے کی جسارت بھی ضروری ہے کیونکہ حق کی لئے اڑ جانا بغاوت نہیں سعادت ہے۔
ناول “شکست کی فتح” پاکستان ورچوئل لائبریری پر آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے. ناول ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک پر کلک کریں۔