شری کانت ناول از طارق اسماعیل ساگر 334

شری کانت ناول از طارق اسماعیل ساگر

اردو ناول ” شری کانت”
مولف: طارق اسماعیل ساگر

شری کانت بنگالی ادب کا شاہکار ناول ہے۔ جسے معروف بنگالی ناول نگار، فلسفی، سیاح اور ماہر نفسیات شرت بابو نے لکھا تھا۔ جس کا ترجمہ دنیا کی ہر قابل ذکر زبان میں ہوچکا ہے۔ آج سے شاید پچپن سال پہلے منی رام دیوانہ نے اس ناول کا ترجمہ اردو زبان میں کتا تھا جو کہ اب نایاب ہے۔ بلاشبہ اس ناول کا شمارہ دنیا کی بہترین ناولوں میں کیا جا سکتا ہے۔ شاید اس نوعیت کا سفرنامہ بہت کم زبانوں میں لکھا گیا ہوگا۔ اس مشہور ناول کا یہ اردو ترجمہ جناب طارق اسماعیل ساگرصاحب تحریر کردہ ہے۔
شری کانت ناول ، شرت بابو کی تمام تصانیف کی کنجی ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح ٹیگور کے ناولوں میں “گورا”۔ یہ دونوں ہی ناول اپنے اپنے خیالات کے آئینہ دار ہیں۔ شرت بابو کے جذبات کا مکمل سلسلہ اور ان کے تمام کردار شری کانت میں ہیں۔ اور شاید قائین کے لئے یہ بات تعجب خیز ہوگی کہ شرت نے جوکچھ بھی لکھا اور مختلف تصانیف میں جو خیالات دنیا کے سامنے پیش کئے یا اپنے ادب میں جن کرداروں کی تخلیق کی وہ کسی نہ کسی شکل میں شری کانت میں آپ کو ملیں گے۔
شری کانت شرت بابو کا انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شری کانت لکھتے وقت وہ خود اس ادبی دور میں کھڑے تھے جس میں سنسنی خیز واقعات کے بغیر ناول ، ناول ہی نہیں سمجھے جاتے تھے۔جس کا اثر یہ ہوا کہ شری کانت کا آغاز انہوں نے نہایت سنسنی خیز کیا ہے۔ شروع میں ہی یکے بعد دیگرے دل دہلا دینے والے واقعات کا گھٹا ٹوپ ہے اور انہیں واقعات کے ساتھ یہ ناول آگے بڑھتا ہے۔
ناول شری کانت آنلائن پڑھنے اور مفت ڈّاؤنلوڈ کرنے کی سہولت کے ساتھ پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے دستیاب ہے. ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں. شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں