چاردیواری کے دریچوں سے از عنایت اللہ التمش 85

چاردیواری کے دریچوں سے از عنایت اللہ التمش

چاردیواری کے دریچوں سے از عنایت اللہ التمش

” چاردیواری کے دریچوں سے” پاکستان کے معروف ادیب، صحافی، مدیر، افسانہ نویس، جنگی وقائع نگار اور تاریخی ناول نگار عنایت اللہ التمش کی تصنیف ہے ۔ یہ ناول چاردیواری کی دنیا کی 10 حقیقی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ سچی کہانیوں کا یہ مجموعہ ہماری اپنی چاردیواری کی دنیا کی چند متحرک تصویریں ہیں ۔ کیا ہم میں کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ کہانیاں یا ان میں کوئی کہانی سچی نہیں ہوسکتی؟

یہ قصے، یہ وارداتیں اور یہ آپ بیتیاں من گھڑت ہو ہی نہیں سکتی اور یہ انوکھی اور عجیب و غریب بھی نہیں ہیں۔ ایسا ہوتا آیا ہے اور ہوتا چلا جارہا ہے۔ عجیب و غریب کچھ ہے تو یہ ہے کہ ہم سب اپنے اپنے گھر پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور دیواروں کے کانوں پر ہاتھ رکھتے ہیں کہ یہ کچھ نہ سُن سکیں، پھر بھی دیواریں سُن لیتی ہیں اور دوسروں کو سُنا بھی دیتی ہیں۔ کسی گھر کا کوئی راز ڈھکا چُھپا نہں رہتا۔

یہ کہانیاں جو اس مجموعے میں پیش کئے گئے ہیں، یہ سُنانے والوں نے دوسروں کی نہیں اپنی کہانیاں سُنائی ہیں۔ یہ اُن کے اپنے تجربات ہیں۔ اُن پر جو بیتی ہے وہ انہوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر سُنا دی ہے۔ ان میں بعض کہانیاں خصوصی ذکر کے قابل ہیں لیکن ہم اپنی کوئی رائے نہیں دیں گے۔ یہ کہانیاں آپ کے رونگٹے کھڑے کردیں گے اور آپ اپنے جذبات میں بھونچال کے جھٹکے محسوس کریں گے۔

ان کہانیوں میں آپ اچھے کردار بھی دیکھیں گے اور بہت بُرے بھی۔ آپ کو وہ روسومات اور رواج بھی نظر آئیں گے جو ہماری چاردیواری کی دُنیا پر آسیب کی مانند طاری ہیں اور آئے دن المیہ ڈراموں کو جنم دیتے ہیں، لیکن ہم حادثے، جگ ہنسائی اور اپنی بدنامی برداشت کرلیتے ہیں مگر اپنے انداز نہیں بدلتے اور اُن زنجیروں سے آزاد ہونے کی کوشش نہیں کرتے جو ہم نے خود ہی اپنے گرد لپیٹ رکھی ہیں۔

اگر آپ یہ کہانیاں تفریحِ طبع کے لئے پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ کو تفریح کا بہت سامان ملے گا لیکن ان کہانیوں میں انسان کی نفسیات ، سوشیالوجی اور نیکی اور بدی کا فلسفہ بھی ملے گا۔ کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے۔ بہترین مُنصف آپ ہیں۔ آپ ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ کہانیاں کیسی ہیں۔ اگر آپ ہمیں بھی اپنے رائے سے آگاہ کردیں تو یہ ہماری راہنمائی ہوگی۔ شکریہ

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں