91

لہو کا سُراغ ناول از محموداحمدمودی

لہو کا سُراغ ناول از محموداحمدمودی

لہو کا سُراغ ناول از محموداحمدمودی۔ لہو کا سراغ اُن کہانیوں میں سے ایک ہے جنہیں آپ ایک بار شروع کرلیں تو پھر ختم کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جسے خوبصورتی، خوشحالی، عزت ، وقار سبھی کچھ حاصل تھا۔ کردار کی مضبوطی کی طاقت بھی اس کے پاس تھی مگر پھر دھیرے دھیرے اسے احساس ہوا کہ ایک اور عجیب و غریب طاقت بھی اس کے پاس موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی گویا اس کی زندگی کا ایک عجیب و غریب سفر شروع ہوگیا جس میں قدم قدم پر نت نئے تجربات تھے اور نت نئے ہنگامے۔
بہت سے لوگ ایسی طاقت حاصل ہونے کے خواب دیکھتے ہیں لیکن ہر چیز کے اچھے بُرے دو پہلو ہوتے ہیں۔ طاقت کسی بھی قسم کی ہو، بہت اچھی لگتی ہے لیکن ہر طاقت اپنے ساتھ کچھ مسائل ، کچھ پریشانیاں بھی لاتی ہے۔ اس طاقت نے انجام کار اس خوبصورت و خوشحال عورت کو کیا دیا، یہ تو آپ کہانی پڑھنے کے بعد ہی جان سکیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو یہ کتاب ضرور پسند آئیگی۔
کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں۔ شکریہ

یہاں سے حاصل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں