328

گناہ اورتوبہ از ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی

کتاب گناہ اور توبہ
تالیف: ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی و حافظ خامدمحمودالخضری
زیرنظرکتاب “گناہ اور توبہ” کا موضوع ، کتاب کے نام سے واضح ہے۔ یاد رہے کہ گناہ سے مراد وہ محرمات ہیں ، جنہیں اللہ تعالیٰ یا اُس کے رسول ﷺ نے حرام قرار دیا ہے۔ جن سے بچاؤ از حد ضروری ہے۔ اور اسی کو توبہ اور رجوع الی اللہ کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ بات معلوم ہے کہ شریعت جن چیزوں کو حرام قرار دیتی ہے تو اُس کی وجہ اُن کا خبیث ہونا ہے۔ اس کتاب میں گناہ کی تعریف ، اسکے قسام ، اس کے نقصانات اور توبہ کی مضوع پر سیرحاصل بحث کی گئی ہے۔
کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں گناہ کی تعریف، اسکے اقسام، علامات، اسباب، اور نقصانات کو بیان کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں ، توبہ، اسکی حقیقت، شرائط اور طریقہ کار کو بیان کیا گیا ہے لیکن اختصار کے ساتھ۔ کتاب کا اسلوب انتہائی سہل ہے ، اور تمام مندرجات مدلل اور با حوالہ ہیں اور اسلوب میں اختصار اور جامعیت کا پہلو پنہاں ہے۔ لہٰذا ہم اسے ہر خاص و عام کے لئے انتہائی نافع قرار دیتے ہوئے پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کررہے ہیں۔ امید ہے قارئین کو دوسری کتابوں کے طرح یہ کتاب بھی ضرور پسند آئیگی۔
کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں ۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

گناہ اورتوبہ از ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں