فلمی الف لیلیٰ از علی سفیان آفاقی 228

فلمی الف لیلیٰ از علی سفیان آفاقی

فلمی الف لیلیٰ، فلمی و ادبی شخصیات اور فنکاروں کے سکینڈلز از علی سفیان آفاقی

کتاب “فلمی الف لیلیٰ” علی سفیان آفاقی کی یاد داشتوں پر مشتمل داستان ہے۔ یہ دنیا کی سب سے طویل ترین آپ بیتی اور جگ بیتی ہے، جس میں ادب و صحافت اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور شخصیات کی ان کہی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ فلمی الف لیلیٰ ، ممتاز فنکاروں، ادیبوں اور فلمی شخصیات کے سکینڈلز کو منظرعام پر لاتی ہے.
علی سفیان آفاقی ایک لیجنڈ صحافی ، کہانی نویس اورسفرنامہ نویس کی حیثیت سے منفرد شہرت اور مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے فلم پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی ساٹھ سے زیادہ مقبول ترین فلمیں بنائیں اور کئی نئے چہروں کو ہیرو اور ہیروئن بناکر انہیں صفِ اول میں لاکھڑا کیا۔ پاکستان کی فلمی صنعت میں ان کا اخترام محض انکی قابلیت کا مرہونِ منت نہ تھا، بلکہ وہ شرافت اور کردار کا نمونہ تھے۔ انہیں اپنے عہد کے نامور ادباء اور صحافیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور بہت سے قلمکار انکی تربیت سے اعلیٰ مقام تک پہنچے۔
علی سفیان آفاقی غیر معمولی طور پر انتھک اور خوش مزاج انسان تھے۔ انکا حافظہ بلا کا تھا ۔ انہوں نے متعدد ممالک کے سفرنامے لکھ کر رپوتاژ کی انوکھی طرح ڈالی۔ آفاقی صاحب نے اپنی زندگی میں سرگزشت ڈائجسٹ میں کم وبیش پندرہ سال تک فلمی الف لیلیٰ کے عنوان سے عہدساز شخصیات کی زندگی کے بھیدوں کو آشکار کیا تھا۔ اس اعتبار سے یہ دنیا کی طویل ترین ہڈبیتی اور جگ بیتی ہے۔ اس داستان کی خوبی یہ ہے کہ اس میں کہانی سے کہانیاں جنم لیتی ہیں اور ہمارے سامنے اُس دور کی تصویر کشی کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں