صدیوں بعد ناول از عبدالستارآکاش 299

صدیوں بعد ناول از عبدالستارآکاش

ناول : صدیوں بعد
مصنف :عبداستار آکاش

صدیوں بعد ایک ایسی بدروح کی داستان ہے جو صدیوں بعد آزاد ھوتی ہے پھر وہ جسم ڈھونڈتی ہے یہ بدروح کئ ہزار روحوں کی قوت رکھتی ہے اسکی خواہش ھوتی ہے کہ وہ ساری دنیا پر حکمرانی کرے اسکا نام راگا بن ملیان تھااور اسکو دھوکہ سے مارا گیا تھا ۔
اتمال جو اس بدروح کا بیٹا ھوتاہے اور ایک چمگاڈر اسکی ماں ھوتی ہے. اتمال جو چھوٹا سا بچہ ھوتا ہے کتے بلیاں کھاتا ہے مگر جب اسکے منہ کو انسانی خون لگتا ہے تو وہ تباہی مچا دیتا ہے.
سامری جسکے مطلق ہم سوچتے ہیں وہ مر گیا جب کہ وہ زندہ ھوتا ہے وہ لاشوں کی سیڑھی بنا کر بادشاہ بناھوتا ہے جب اسکے پاس راگا بن ملیان کی لاش بھی ھوتی ہے جسکو راگا جیسا درندہ ڈھونڈ رہا ھوتا ہے وہ سامری کو اپنا استاد سمجھتا ہے مگر سچ کچھ اور ھوتا ہے
انسپکٹر قادری ایک بھادر انسان جو روحوں کو قید کرلیتا ہے جس سے سامری طرح کا جادوگر بھی ڈر جاتا ہے
میں نے ناول پڑھا بہت زبردست تھا خاص کر انسپکٹر قادری کا کردار یہ ایک خیر اور شر کی جنگ پر مشتمل ناول ہے اس ناول میں سبق بھی ہے کہ جتنا مل جائے اس پر راضی رھو. روشنی کے سامنے اندھیرے کی قوتیں کوئی حیثيت نھیں رکھتی. اس میں چمگادڑ جو اتمال کی ماں ھوتی ہے .جب وہ اتمال جیسے درندے کو بچاتی ہے انسان سوچتا ہے کہ ماں تو ماں ہی ہے جو اپنے بیٹے کو بچانے کےلئے اپنی جان داؤ پر لگا کر انسپکٹر کے قبضے میں چلی جاتی ہے اتمال کو ہر روز خون چاہیے ھوتا ہے اسلئے وہ قتل عام کرتا ہے راگا بن ملیان جب اپنے ہی بیٹے کو مار مار کر لہو لہان کر دیتا ہے تو انسپکٹر کی ذہانت پر رشک آتا ہے جو درندے کو درندے سے لڑا دیتا ہے جب کے بعد میں راگا کو ایک مشہور جادوگر شنکر سومناتی بچا کر لے جاتا ہے ورنہ انسیکٹر اسکو ختم کردیتا.
اس ناول میں ناگوں کی رانی جس کی اولاد کو انسپکٹر کے منع کرنے کے باوجو جلا دیتے ہیں تو انکی موت پر ناگوں کی رانی انسپکٹر کے نام خط لکھتی ہے وہ خط پڑھ کر نہ صرف انسپکٹر قادری رویا بلکہ آپ بھی رو پڑیں گئے انسپکٹر قادری بعد میں اس سے معافی مانگ لیتا ہے مگر وہ ناگن انسپکٹر کو کہتی ہے کہ میرا کچھ باقی نہیں رہا تم مجھ سے شادی کرلو اور قسم دے دیتی پھر انسپکٹر قادری جیسا مسلمان جب قسم پوری کرتا ہے تو بندہ سوچتا مسلمان کو ایسا ہی ھونا چاہیے زبان کا دھنی مصنف اس ناول میں پڑھنے والے کی تربیت کرنے اپنی سی کوشش کی مگر یہ کوشش کامیاب رہی جو پڑھے گا وہ سبق بھی حاصل کرے گا اسکو ایک بار شروع کیے بغیر اینڈ کیے بغیر نہیں رہے گا اس میں کہیں چڑیلوں سے ٹکر بھی ہے تو کہیں جادوگروں کا خوفناک ٹکراو بھی لیکن جیت ہمیشہ حق کی ھوتی ہے باطل مٹ جاتا ہے یہ ناول ضرور پڑھیں پرسرار ناول پڑھنے والوں کےلئے ایک بھترین ناول ہے.

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں