جھرنا ناول از ایم الیاس 67

جھرنا ناول از ایم الیاس

جھرنا ناول، ایک فتنہ انگیز ساحرہ کی پُراسرار داستان از ایم الیاس

بنگال کا جادو پوری دنیا میں مشہور ہے اور ایک مانی ہوئی حقیقت ہے۔ قدیم زمانے میں تو یہ جادو بہت عام تھا اور واقعی بہت اہمیت کا حامل تھا۔ پھر تقافتی اور سائنسی ترقی خاص طور پر آبادی میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے جادوگروں کے ٹھکانے شہروں سے قصبوں، دیہاتوں اور پھر آہستہ اہستہ جنگلوں کی طرف منتقل ہونے لگے۔ اس کے باوجود شہروں کے فیشن زدہ اور ماڈرن علاقے بھی کبھی جادوگروں کے دستِ برد سے محفوظ نہیں رہے۔
زیرِ نظر کہانی اسی ماحول سے کشید کی ہوئی ایک شاہکار اور دلنواز کہانی ہے۔ “جھرنا” نامی ایک نازک اندام دوشیزہ جس کا حُسن چاند ستاروں کو بھی مات کرتا تھا اس کہانی کا محور ہے جس کے گرد یہ پُراسرار داستان اور مافوق الفطرت واقعات کا سلسلہ گھومتا ہے۔ اس کہانی کا ایک اور یادگار اور جاندار کردار “ارشاسین” نامی ایک دلکش لڑکی ہے جس کا حسین سراپا دیکھ کر بڑے بڑے پارسا لوگ بھی گناہ پر مجبور ہونے لگتا تھا۔ “ارشا سین” کا نام لئے بغیر اس کہانی کا تعارف مکمل نہیں ہوسکتا۔
اس کہانی کا ایک اور مرکزی کردار ایک شوریدہ سر نوجوان ہے جو اپنا گوہرِ مقصود پانے کے لئے نکلا تو اُسے طرح طرح کی کٹھنائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کہیں کالے جادو کی رُکاوٹیں تھیں اور کہیں حُسن کی جادو کی۔ اُس کے راستے میں کئی حسین بلائیں آئیں جن سے وہ نمٹتا چلا گیا۔ مگر “ارشاسین” سے ٹکرا کر آسانی سے نکل جانا اُس کے بس کی بات نہیں تھی۔ “ارشاسین” نے اُسے اپنی قیامت خیز جوانی کے کرشموں سے مدہوش کرکے رکھ دیا اور “جھرنا” تک پہنچنے کے تمام راستے مسدود کریئے۔
قارئین! کیا وہ نوجوان “ارشاسین” کا قلعہ حسن توڑ کر “جھرنا” تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکا؟
بنگال کی اس فتنہ انگیز ساحرہ کے پُراسرار سلسلے کے اسرار جاننے کے لئے زیرِ نظر ناول کا مطالعہ ضروری ہے۔

یہاں‌ سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں