تاریخ امریکہ از احسن صدیقی 38

تاریخ امریکہ از احسن صدیقی

کتاب “تاریخ امریکہ” از احسن صدیقی. امریکہ کی مکمل اور جامع تاریخ

اس کتاب کا مقصد امریکہ کی تاریخ سے اُن لوگوں کو روشناس کرانا ہے جو اس ملک کی تاریخ کو تقریباً فراموش کرچکے ہیں۔ نیز یہ کتاب اُن لوگوں کے لئے بھی شمع راہ کا کام دے گی جو اس ملک کی تاریخ سے بالکل ناواقف ہیں ،اور اگر کچھ واقفیت رکھتے بھی ہیں تو صرف سرسری۔ زیرنظر کتاب میں زایادہ توجہ ان مسائل اور واقعات کی طرف کی گئی ہے جن کی قدرتی، اخلاقی اور اقتصادی قدروں نے اس ملک کو ایک منفرد اور امتیازی شان بخشی۔
تھوڑی دیر کے لئے اس بات پر بھی غور کیجئے کہ آخر یہ لوگ کیوں پہلے پہل امریکہ کے شمالی ویران علاقوں میں آکر آباد ہوئے۔ یہ دراصل قدیم دنیا کے قوانین اور رواجوں سے بیزاری کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے اپنے لئے ایک الگ سماج کی بنیاد ڈالی۔ ان ابتدائی باشندوں کو آزادی اتنی عزیز تھی کہ یہ خود اپنوں تک کی محکومی برداشت نہیں کرسکتے تھے اور چھوٹی چھوٹی جماعتوں کی شکل میں مغرب کی جانب بڑھتے گئے تاکہ وہاں اپنے لئے نئے قوانین اور نیا طریقِ زندگی وضع کرسکیں۔ لیکن اس خودسری کے جذبے نے ان کی آبادیوں کے اتحاد کو فنا کردیا۔ جب انگریزوں نے ان کی آزادی کو چلنج کیا تو اس وقت انہوں نے صحیح معنوں میں متحد ہونا سیکھا اور نہ صرف متحد ہونا سیکھا بلکہ آزادی حاصل کی اور دستور کی رہنمائی میں یہ قوم آگے بڑھی۔
امریکہ کی تاریخ کا تانا بانا بہت سے رشتوں سے مل کر بنتا ہے۔ ان میں غلامی ، صنعتی سرمایہ داری کا عروج اور جذبہ اصلاح و اختلاف خصوصیت سے اس کی بیداری اور قومی نشونما میں دخیل ہیں۔ بلکہ یہی اسباب ہیں جن کی وجہ سے امریکہ آج دنیا کا رہنما ہے۔ مذکورہ بالا رشتے بطور خود بڑے رنگارنگ ہیں اور ایک ڈرامائی حیثیت رکھتے ہیں اور یہی سب مل کر امریکہ کی کہانی کو بڑی کامیابی سے مرتب کرتے ہیں۔
مصنف کو امید ہے کہ اس کتاب کے مطالعے سے ناظرین نہ صرف محظوظ ہوں گے بلکہ اس سے فائدہ بھی اُٹھائیں گے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں