ایندھن ناول از ڈاکٹر عبدالرب بھٹی 55

ایندھن ناول از ڈاکٹر عبدالرب بھٹی

ایندھن ناول از ڈاکٹر عبدالرب بھٹی
ایندھن محترم ڈاکٹر عبدالرب بھٹی کا لکھا ہوا ایک عبرت انگیز ناول ہے، جو انسانی فطرت کی پیچیدگیوں اور ہماری زندگی پر ہمارے رویوں کے گہرے اثرات کو بیان کرتا ہے۔ اس بات کی ایک جامع تحقیق کہ کس طرح توازن اور استحکام ایک مثبت وجود کی کلید ہیں، ناول غیر متوازن رویے کے برے اثرات اور منفی حالات کو جنم دینے کی صلاحیت کو بیان کرتا ہے۔ بھٹی مہارت کے ساتھ تاریخ سے دھاگے کھینچتے ہیں، شاہی شان و شوکت اور غریب معاشروں کو جوڑتے ہوئے اس وسیع انسانی خصلت کے عالمگیر اطلاق کو روشن کرتے ہیں۔

ہر انسان کی مثبت زندگی اور مثبت کردار ایک توازن اور ایک “بیلنس” کا نام ہے۔ غیر متوازن رویے، منفی حالات و واقعات اور منفی زندگی کو جنم دیتے ہیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ انسانوں نے ہر دور، ہر معاشرے اور ہر خاندان میں چاہے وہ شاہی خاندان ہو، وڈیرا خاندان ہو یا کوئی مفلس برادری ہو، اپنے غیر متوازن رویوں سے ایسی ایسی عبرتناک داستانیں تخلیق کی ہیں جن کو پڑھ کر ہر حساس انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

یہ داستان وطنِ عزیز کے ایک خوبصورت علاقے کی ایک غائت درجہ کی عبرت آموز کہانی ہے۔ یہ اُن چار خاندانوں کی کہانی ہے جنہوں نے مہربان وقت کو اپنے منفی رویوں سے نامہربان بناکے چھوڑا۔ محلاتی سازشوں کے بےمہر عفریت نے کس کس طرح ان کی خشیوں کو ڈس لیا اور دلوں کی خوبصورتیوں کو ملیا میٹ کرکے ان میں نفرتوں کے بیج بودئیے۔ ان چار خاندانوں میں بلند و بالا اور پُرشکوہ حویلی “بھٹائی ہاؤس” کے دو خاندان تھے۔

بھٹائی ہاؤس میں کبھی رونقیں اور شادمانیاں رقص کرتی تھی، مگر آج اس کا کونا کونا سناٹا طاری ہے، اور جو اپنی بربادی کا نوحہ سناتا دکھائی دیتا ہے۔ سازشوں کا سلسلہ جب گھر سے شروع ہوتا ہے تو بڑی بڑی ہمالیہ صفت شخصیات بھی لرزہ براندام نظر آتی ہے۔

دوسرے لفظوں میں مذکورہ داستان ایک ایسا آئینہ ہے جس میں انسان بخوبی اپنے شب و روز کی تزئین و آرائش کرتے ہوئے راستی کے جوہر سے آشنا ہوسکتا ہے۔

یہاں‌ سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں