اردو ناول “یہ جو اک صبح کا ستارہ ہے” تحریر عمیرہ احمد
زیرنظر ناول عمیرہ احمد کی لکھی گئی کے ابتدائی کہانیوں میں سے ایک ہے. یہ ایک یتیم بچی رومیسا کی کہانی ہے ، جسے اپنے والدین کے انتقال کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اپنی ظالم اور دولت کی پجاری خالہ کے ساتھ رہتی ہے۔ ایک امیر تاجر نبیل رومیسا سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرتا ہے۔ کچھ غیر متوقع حالات اسے سسرال کے ساتھ رہنے پر مجبور کرنے کرتا ہے، جہاں پر اس کے ساتھ نوکروں جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے۔ اس کہانی میں عمیرہ نے ایک مضبوط پیغام پیش کیا ہے ، کہ زندہ رہنے کے لیے انسان کو اپنے بنیادی حقوق کے لیے لڑنا پڑتا ہے کیونکہ شکست تسلیم کرنا اور ہتھیار ڈالنا آپ کو معاندانہ ماحول میں نہیں بچا سکتا۔
عمیرہ احمد پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ۱۰ دسمبر ۱۹۷۶ کو پیدا ہوئیں۔ آپ نے مرے کالج سے انگریزی زبان میں ایم اے کیا لیکن آپ نے اردو کے بہت مشہور ناول لکھے ہیں۔ آپ کے لکھے گئے کئی ناولوں پر ڈرامے بھی بنائے جاچکے ہیں۔ عمیرہ احمد نے اپنے ادبی سفر کا آغاز خواتین کے ماہناموں سے کیا اور پھر ٹی وی انڈسٹری میں اپنا نام بنانے لگیں۔ آپ کے ناول ہر عمر کے لوگ شوق سے پڑھتے ہیں اور اُن کے ڈرامے بھی لوگوں کے درمیان مقبول ہوتے ہیں۔ عمیرہ احمد کا لکھا گیا ناول ‘‘الف‘‘ آج کل مقبولِ عام ہے۔ اُن کے ایک ناول “ہم کہاں کے سچے تھے” پر مبنی ٹی وی ڈرامہ آج کل “ہم ٹی وی” پر نشر ہورہا ہے جو مقبولیت کے نئے رکارڈ بنا رہاہے.
یہاںسے ڈاؤنلوڈ کریں
Posted inRomantic Novels Samaji Islahi Novels Social Novels Umera Ahmed Novels Urdu Novels اُردو ناولز سماجی اصلاحی ناول عمیرہ احمد معاشرتی ناولز