خونی عاشق ناول از مرز محمد ہادی رُسوا 207

خونی عاشق ناول از مرز محمد ہادی رُسوا

اُردو ناول “خونی عاشق” تحریر مرز محمد ہادی رُسوا

زیر نظر ناول “خونی عاشق” مرزا محمد ہادی رُسوا کا انتہائی دلچسپ اور نایاب ناول ہے، جس میں ایک فرانسیسی عاشق کی کہانی بیان کی گئی ہے. مرزا محمد ہادی رُسوا اردو کے اولین ناول نگاروں میں ایک ہیں۔ اس لحاظ سے اُن کے ہر کام کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔ عام طور پر قارئین ان کے معاشرتی ناولوں سے واقف ہیں، لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے کسی نہ کسی انداز سے کچھ جاسوسی ناول بھی لکھے ہیں۔ انہیں میں ایک “خونی عاشق” بھی ہے۔ یہ ناول دراصل ایک فرانسیسی قصے سے ماخوذ ہے۔
ناول کا موضوع بہت دلچسپ ہے۔ یہ جاسوسی ہونے کے ساتھ ساتھ نفسیاتی بھی ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ایک عاشق کے ذہن کا نفسیاتی مطالعہ کے کے دکھایا گیا ہے، کہ اس کے کردار میں مجرمانہ میلانات کس طرح پیدا ہوئے اور ان سے کتنے بھیانک نتائج مرتب ہوئے، جن کا اثر عاشق کی پوری شخصیت پر پڑا اور وہ اپنی کشمکش کا خود شکار ہوگیا۔ اس لحاظ سے اس ناول کو اردو کا پہلا نفسیاتی ناول بھی کہا جاسکتا ہے۔ خواہ اس کا مواد کسی دوسری زبان کے قصے سے ماخوذ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں