الف ناول از عمیرہ احمد 419

الف ناول از عمیرہ احمد

اردو ناول “الف” تحریر عمیرہ احمد

الف ناول نگار عمیرہ احمد کا تازہ ترین ناول ہے ۔جیسا کہ ناول کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ناول بھی عمیرہ احمد کے گزشتہ ناولوں کی طرح حقیقی محبت اور مجازی محبت کے امتزاج پر مبنی ہے۔ کتاب کے سرورق پر ترک درویش کے رقص کا عکس دیا گیا ہے۔ناول کی کہانی 12 ابواب پر مشتمل ہے، انتساب میں ایک قرآنی آیت کا اردو ترجمہ درج ہے۔ جبکہ پیش لفظ میں ایک پیرا گراف کے طور پر مصنفہ نے بچپن میں پڑھی ہوئی ایک اردو کہانی کا تذکرہ کیا ہے،۔ ناول ’الف‘ کی تھیم بھی انہوں نے بچپن میں پڑھی گئی اسی کہانی سے مستعار لی ہے۔
ناول کی کہانی میں کہیں کہیں عالمی ادب کے مطالعے کے اثرات بھی نمایاں ہیں، بالخصوص خطوط اور خود کلامی والی تکنیک کے اعتبار سے دیکھیں تو مشہورِ زمانہ نارویجن ناول ’سوفی کی دنیا‘ سے عمیرہ خاصی متاثر نظر آتی ہیں۔
یہ ناول ترکی اور پاکستان کے پس منظر میں لکھا گیا ہےمگر اس میں امریکا کا تذکرہ بھی آتا ہے۔ کہانی کے بیانیے میں پس منظر اور پیش منظر کے طور پر مولانا رومی اور بابا بلھے شاہ کا تذکرہ بھی موجود ہے۔ کہانی بازگشت، مکالمے، خطوط، قرآنی آیات، خود کلامی اور دیگر پہلوؤں سے آگے بڑھتی ہے۔
ناول کی زبان آسان اور رواں ہے۔ ناول میں خطاطی کے علاوہ ترکی کے رقاص درویشوں کے ساتھ ساتھ فلمی صنعت، صحافت اور فیشن کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے، بلکہ زیبِ داستان کی خاطر مقامی صحافت اور شوبز کی منظر کشی بھی کی گئی ہے۔
ناول کا مرکزی موضوع ترکی کے ایک خطاط خاندن اور ایک پاکستانی خوبصورت رقاصہ کی پُرالم کہانی ہے۔ اس خطاط خاندان میں وہ خوبصورت رقاصہ محبت کے تعاقب میں داخل ہوتی ہے، اسی خاندان میں اس کی اولاد کی صورت میں ایک فلم ساز بھی جنم لیتا ہے، مختلف کرداروں سے بنتے ٹوٹتے آخرکار کہانی کے اختتام پر صرف خطاطی باقی رہ جاتی ہے، وہ کیسے؟ اس کے لیے آپ کو پورا ناول پڑھنا پڑے گا۔

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں