526

گاڈ فادرناول از ماریوپوزو

گاڈ فادراز ماریوپوزو، مترجم محموداحمدمودی
شہرہ آفاق ناول “گاڈ فادر” کے مصنف ماریوپوزو ہیں یہ ناول 10 مارچ 1969ء کو شائع ہوا. یہ ناول اس قدر مشہور ہوا کہ ابتدائی دو سالوں میں اس کی نو ملین کاپیاں فروخت ہوئیں اور مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی ہوا 1972ء میں اس ناول پر فلم بھی بنی 1974ء اور 1990ء میں اس فلم کے مزید دو پارٹس بھی بنے۔
گاڈ فادر ایک کرائم ناول ہے یہ ناول 1945ء سے 1955ء تک کے امریکہ میں ہونے والے واقعات کا احاطہ کرتا ہے۔ اس ناول کے زیادہ تر واقعات حقیقت پر مبنی ہیں یہ مسلسل جدوجہد اور حوصلے کی کہانی ہے جو آپ کو عملی دنیا میں زندہ رہنے کے رازوں سے آشنا کرے گی۔ یہ ناول ایک ایسی دنیا کی کہانی ہے جس میں کوئی کسی پر رحم نہیں کرتا اور جس میں صرف طاقت ور کو ہی زندہ رہنے کا حق ہے۔ اس ناول میں ذہانت،فراست،ڈپلومیسی،گن فائٹ،چالاکی،بہادری،محبت اور مافیا کی زیر زمین سفاکیاں عمدگی سے بیان کی گئی ہیں۔
گاڈ فادر کا اصل نام ویٹو ویٹلینی تھا جو کہ اٹلی کے ایک گاؤں کارلیون میں رہتا تها۔ ویٹو کے باپ کو مافیا کے چیف نے قتل کر دیا تو وہ اٹلی سے جان بچا کر نیو یارک بھاگ گیا لیکن یہاں بھی اسے مافیا نے سکون نہ لینے دیا ویٹو نے فیصلہ کیا کہ وہ مزید نہیں بھاگے گا اور اپنی دنیا خود تعمیر کر کے اس کی بادشاہی کرے گا۔ یہ ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو ویٹو سے ویٹو کارلیون بنا اور پھر امریکہ کا خطرناک ڈان بن گیا ویٹو بہت فطین تھا اور اس نے اپنی فطانت سے امریکہ کی پانچ مافیا فیملیز کو گهٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔جب گاڈ فادر کا قتل ہوا تو اس کے بیٹے مائیکل نے ڈان کی جگہ لی اور دہشت،ذہانت اور سفاکی میں اپنے گاڈ فادر ویٹو کارلیون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ مجموعی طور پر یہ ناول جرائم کے موضوع پر لکھا ہوا عمدہ ترین ناول ہے اور اس کا مطالعہ اور اس کا مطالعہ ذہانت اور فراست کے نئے در کھولتا ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں