حرفِ چند از جمیل الدین عالی 163

حرفِ چند از جمیل الدین عالی

کتاب حرفِ چند تحریر جمیل الدین عالی

زیر نظر کتاب “حرفِ چند ” جمیل الدین عالی کا مختلف کتابوں کے لئے لکھے گئے مقدمات اور پیش لفظ کا مجموعہ ہے ۔ جمیل الدین عالی نے بابائے اردو مولوی عبد الحق کی وفات کے بعد اُنہی کے طرز پر کتابوں کے مقدمے اور پیش لفظ لکھنے شروع کئے تھے۔ انہی مقدمات کا انتخاب “حرفے چند” کے نام سے انجمن ترقی اردو نے چار جلدوں میں شائع کیا ہے ۔ پانچ سو بائیس صفحات پر مشتمل اس کتاب کا یہ جلد اول1988 ء میں شائع ہوئی اور اس میں کل ایک سو چار کتب کے مقدمے شامل ہیں۔یہ تمام مقدمے 1962ء سے 1988ء تک لکھے گئے ہیں جس میں مختلف موضوعات کی کتابیں شامل ہیں۔ ان میں سے بعض کتب اس اعتبار سے بہت اہم ہیں کہ ان کے کئے ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ، اور زبان و ادب کے لحاظ سے بھی منفرد اور نمایاں حیثیت کے حامل ہیں۔ اس کے علاوہ حرفے چند کے اس جلد میں پی ایچ ڈی کے کچھ مقالے بھی شامل ہیں۔

جمیل الدین عالی اردو ادب کا ایک معتبر نام ہے، جنہوں نے اردو شاعری میں نئی جہتوں کو متعارف کروایا. وہ ایک نامور شاعر کے ساتھ ساتھ ایک منفرد کالم نگار، سفرنامہ نگار، ڈرامہ نویس اور نقاد بھی تھے، لیکن وہ زیادہ تر اپنے دوہوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ عالی صاحب 20جنوری 1925 کو دہلی میں پیدا ہوئے تاہم ان کا آبائی شہر لوہارو تھا۔ تقسیم کے بعد وہ پاکستان چلے گئے اور وہاں کے ایک سرکاری دفتر میں کام کرنے لگے۔ 1951 میں انہوں نے C.S.S کے مقابلے کا امتحان پاس کیا اور انکم ٹیکس کمشنر کے عہدے پر تعینات ہوگئے۔ وہ انجمن ترقی اردو، پاکستان کے اعزازی سیکرٹری بھی رہے۔ وہ بہت سے ادبی ایوارڈز اور 1989 کے صدارتی تمغہ برائے کارکردگی کے فاتح ہیں۔
انہوں نے غزلوں کے علاوہ دوہے اور گیت بھی ترتیب دیے ہیں۔ غزلیں دوہے گیت، لا حاصل، جیوے جیوے پاکستان، دنیا میرے آگے، تماشا میرے آگے، نقار خانے میں آئے میرے دشت سخن، گوشائے بساط اور ہرف چند ان کے مجموعے ہیں۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں