پیارے نبی ﷺ کی پیاری کہانیاں از ڈاکٹر عبدالروف 342

پیارے نبی ﷺ کی پیاری کہانیاں از ڈاکٹر عبدالروف

پیارے نبی ﷺ کی پیاری کہانیاں ایواڑدیافتہ از ڈاکٹر عبدالروف

پیارے نبی ﷺ کی پیاری کہانیاں۔ حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی مبارک زندگی کے حالات۔ دلچسپ تصویری کہانیوں کی صورت میں ہر عمر کے پڑھنے والوں کے لئے۔ یہ ایوارڈ یافتہ تصویری کتاب سیرتِ نبوی ﷺ پر اپنی نوعیت کی پہلی تصنیف ہے۔ حضرت محمدﷺ کی زندگی کے تمام دلچسپ واقعات کو کہانی کے ڈرامائی انداز میں اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ پڑھنے والے لطف اندوز بھی ہوں اور زندگی سنوارنے پر مائل بھی۔
ڈاکٹر عبدالروف لندن یونیورسٹی سے بچوں کی نفسیات میں امتیاز کے ساتھ پی۔ایچ۔ ڈی کرچکے ہیں۔ آپ اسلامی علوم اور تاریخ پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے مصنف کے دو شاہکار ” بچوں کے لئے قران” اور بچوں کے لئے حدیث” اردو اور انگریزی میں دنیائے اسلام کے کونے کونے میں مقبولِ عام ہوچکے ہیں۔
حضرت محمدﷺ کی مُبارک زندگی دلچسپ واقعات سے بھری پڑی ہے۔ “پیارے نبیؐ کی پیاری کہانیاں” انہی دلچسپ واقعات کی اس انداز سے عکاسی ہے کہ ہر عمر کے پڑھنے والے انسانی تاریخ کی عظیم ترین شخصیت کے حالاتِ زندگی سے بخوبی لطف اندوز ہوسکیں۔
اس مجموعے کے بعض قصے کہانیاں وطن کے نامور جریدوں اور رسالوں میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ ان کی اشاعت کے بعد مصنف پر فرمائشوں کی بھرمار ہوئی کہ انہیں یکجا کرکے کتابی شکل میں شائع کیا جائے۔ چنانچے اب اس اُردو ایڈیشن کے علاوہ کہ کہانیاں انگریزی زبان میں بھی شائع ہوچکی ہیں۔
کتاب کی اشاعت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ولادت سے لیکر وصال تک سیرتِ نبوی کے تمام اہم واقعات اور حالات کو دلچسپ تصویری کہانیوں کی شکل میں اس طریقے سے پیش کیا جائے کہ ہر سطح کے پڑھنے والے کی ذہن میں حضورؐ کی عظیم سیرت اور عظیم کردار کا خاکہ بآسانی کھینچا جائے سکے۔
اس لحاظ سے اس دلچسپ کتاب کو عام فہم سیرتی ادب میں منفرد تصنیف ہونے کی سعادت حاصل ہے۔ حکومتِ پاکستان کی طرف سے بھی اس تصنیف کو بہترین کتابوں کا قابلِ فخر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
سیرت کے واقعات کی صحیح سوجھ بوجھ کے لئے چند تصویریں اور نقشے بھی پیش کئے گئے ہیں۔ کسی قسم کی ایسی تصویر شامل نہیں کی گئی ہے جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔ مصوری کا تمام کام پاکستان کے مشہور مصور جناب محمود حسن رومی کی ذاتی نگرانی میں ہوا ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں