تیری یاد خارِ گلاب ہے ناول از عمیرہ احمد 457

تیری یاد خارِ گلاب ہے ناول از عمیرہ احمد

تیری یاد خارِ گلاب ہے ناول از عمیرہ احمد

تیری یاد خار گلاب ہے عمیرہ احمد کے لکھے گئے بہترین ناولوں میں سے ایک ہے۔ ایک خوبصورتی سے لکھی ہوئی نثر جو دو لوگوں کے درمیان نرم اور لطیف تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جسے دوسرے تمام لوگ کانٹے سمجھتے ہیں، لیکن انہیں احساس نہیں ہوتا کہ یہ دراصل کھلتا ہوا پھول ہے۔
کہانی کا مرکزی کردار ثانیہ سمجھتی ہے کہ اس نے کومیل حیدر کے بارے میں سب کچھ جان لیا ہے۔ اس کے بارے میں اس کا سخت اور غلط فیصلہ سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے اور دو لوگوں کو محبت میں ایک دوسرے کو کھونے پر مجبور کرتا ہے۔اس لئے یہ ضروری ہے کہ جب تک آپ کے پاس مکمل حقائق نہ ہو اُس وقت تک کسی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔
کہانی میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح بغیر سوچے سمجھے کوئی بھی فیصلہ کرنا سنگین نتائج اور ضمیر کی خلش کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ایک بہت اچھی کہانی ہے جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح ایک چھوٹی سی غلط تشریح بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو برباد کر سکتی ہے!

اس ناول میں خواتین کے لیے ایک سبق ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کے مشکل وقت میں آپ کی مدد کرتا ہے اور آپ کو بہن سمجھ کر ہمیشہ آپ کا ساتھ دیتا ہے تو پھرلوگوں کی باتوں پر توجہ مت دیں، ورنہ آخر میں آپ کے لیے جو کچھ بچتا ہے وہ صرف پچھتاوا اور آنسو ہے۔
یہ ناول سب سے پہلے شعاع ڈائجسٹ میں 1999 کو شائع ہوا پھر بعد میں عمیرہ احمد کے کہانیوں کے مجموعے ” میں نے خوابوں کا شجر دیکھا ہے ” میں بھی سے شائع ہوا۔

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں