پاکستان میں سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپ از تنویر بخاری 381

پاکستان میں سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپ از تنویر بخاری

کتاب “پاکستان میں سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپ” تحریر تنویر بخاری۔ سیاسی جماعتیں ان تنظیموں کو کہا جاتا ہے جو کچھ اصولوں کےتحت قائم کی گئی ہوں اور جس کا مقصد آئینی اور دستوری ذریعوں سے حکومت حاصل کر کے ان اصولوں کو بروئے کار لانا ہو جن کے لئے ان تنظیموں کو منظّم کیا جاتا ہے۔ مسلم لیگ پاکستان کی سب سے پہلی سیاسی جماعت تھی جس کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح تھے۔پاکستان بننے کے بعد بے شمار سیاسی جماعتیں وجود میں آتی گئیں جس کی تعداد اس وقت سینکڑوں تک پہنچ گئیں ہیں۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت مضبوط کرنے کی دعویدار ہیں، تاہم چند ایک سیاسی جماعتوں کے علاوہ کوئی ایسی پارٹی نہیں جو اندرونی طور پر جمہوریت پر عمل پیرا ہو۔ ہر سیاسی جماعت کو ایک دوسرے سے مِل کر کام کرنا پڑتا ہے ۔ اس وقت پاکستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہے جو اکیلے حکومت سازی کر سکے بلکہ صرف مخلوط حکومت ہی ممکن ہے۔
زیر نظر کتاب ’’پاکستان میں سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپ‘‘ جناب تنویر بخاری کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے سیاسی جماعتوں کا بنیادی مقصد اہمیت وضرورت، سیاسی جماعتوں کا ارتقاء، سیاسی جماعتوں کی اقسام ،برسراقتدار سیاسی جماعتوں کاتعارف اور ان کے منشور کے علاوہ عام سیاسی جماعتوں کا تعارف پیش کیا ہے ۔اس کتاب میں اُن پریشر گروپس کا ذکر بھی کیا گیا ہے جن کو اسٹیبلشمنٹ جمہوری حکومتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں. یہ کتاب پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے حوالے سے مفید کتاب ہے ۔سیاست کے طالب علموں کو ان کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔
کتاب “پاکستان میں سیاسی جماعتیں اور پریشرگروپ” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کی جارہی ہے۔ کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں شکریہ۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں