محاضراتِ قرآنی از ڈاکٹر محموداحمد غازی

محاضراتِ قرآنی از ڈاکٹر محموداحمد غازی

محاضراتِ قرآنی از ڈاکٹر محموداحمد غازی

قرآن کریم، تاریخ و تدوینِ قرآن کریم اور علوم القرآن کے چند پہلوؤن پر یہ خطبات اپریل 2003ء میں خواتین مدرساتِ قرآن کے رو برو دیئے گئے ۔ ان خواتین مُدرسات کی بڑی تعداد ان خواتین پر مشتمل ہے جن کا تعلیمی پس منظر خالص دینی علوم ( تفسیر، حدیث، فقہ، عربی زبان اور کلام وغیرہ) میں تخصص کا نہیں ہے۔ اس تخصص کے نہ ہونے کی وجہ سے ان میں سے بعض کے درسِ قرآن میں بعض اوقات ایسے پہلو رہ جاتے ہیں جن میں مزید بہتری کی گنجائش محسوس ہوتی ہے۔
اس جذبہ کے تحت مدرساتِ قرآن کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک توجیہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں قرآن مجید، تفسیر، تدوینِ قرآن اور علومِ قرآن کے ان پہلوؤں پر خطبات و محاضرات کا اہتمام کیا گیا جو عموماً خواتین مُدرساتِ قرآن کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ یہ خطبات مختصر نوٹس کی مدد سے زبانی دیئے گئے تھے جن کو بعد میں صوتی مسجیل سے صفحہ قرطاس پر منتقل کرکے کتابی شکل میں شائع کیا گیا۔ ان خطبات کی زبان تحریری نہیں تقریری ہے۔ اندازِ بیان عالمانہ اور محققانہ نہیں بلکہ داعیانہ اور خطیبانہ ہے۔ چونکہ خطبات کا کوئی متن پہلے سے تیار شدہ نہ تھا اس لئے اندازِ بیان میں خطیبانہ رنگ کہیں کہیں بہت نمایاں نظر آتا ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے