للکار ناول مکمل آٹھ حصے از طاہر جاوید مغل 450

للکار ناول مکمل آٹھ حصے تحریر طاہر جاوید مغل

للکار ناول مکمل آٹھ حصے تحریر طاہر جاوید مغل۔ ان عاشق پروانوں کا ماجرائے خاص جو للکا سننے اور للکارنے کے دھنی تھے۔
زمانہ قدیم سے عاشق وہ غبارِ خاک ہے جو یہاں سے وہاں اڑتا پھرتا ہے۔ خودداری اور انا کو بالائے طاق رکھ کر کوئے یا کے طواف میں محو رہتا ہے۔ مگر آج عشق کی اقدار میں تبدیلی وقت کی ضرورت اور حالات کا تقاضا ہے۔ جس نے عشق کا منظر نامہ بدل ڈالا ہے۔ کرداروں میں بھی تبدیلی آچکی ہے۔ سر پھرے عاشق نے اب ایسے شخص کا روپ دھارا جو اپنے جذبے اور شعور سے کام لے کر محبت اور محبت کے ساتھ ساتھ دیگر فرائض و منصب کو بھی پیش نظر رکھتا ہے۔ ایسے ہی عاشقوں کے گرد گھومتی دستانِ محبت جہاں ایک عاشق عشق پشہ ہے۔ عشق میں اس کی زندگی کی سب سے بڑی سچائی اور قدر ہے۔ جبکہ دوسرے عاشق کا مطمع نظر مختلف ہے۔ زندگی اور دنیا کی وسعت نے اس کے قلب و نظر، عمل و شعور اور جذبِ عشق میں کشادگی کو بھر دیا ہے۔ کائنات کا ہر مسلہ اس کے پیش نظر ایک للکار ہے۔
یہ ان دو دوستوں کی کہانی ہے جو ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہوگئے تھے۔ وہ اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے مختلف تھے ۔ اور کسی حد تک ان کے مزاج بھی ایک دوسرے سے نہیں ملتے تھے۔ مگر ان دونوں میں ایک قدر مشترک ایسی تھی جس نے انہیں یک جان دو قالب بنادیا ۔
وہ موت کے متلاشی تھے۔ بس مرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے موت کے آگے نہیں پیچھے بھاگنا شروع کیا اور ان کے تیور دیکھ کر زندگی ان کو راستے دینے لگی۔ زندگی کا ہر رنگ ان کے سامنے آیا۔ عسرت، دکھ اور بدصورتی بھی۔ دولت عشرت اور حسن و جمال بھی۔ وہ ہر راستے پر چلے، ہر منظر سے گزرے لیکن وہ اپنی بنیاد سے جدا نہیں ہوئے۔ اور بنیاد یہی تھی کہ جہاں، جس جگہ اور جب بھی موت ملے گی وہ اسے آگے بڑھ کر گلے لگائیں گے۔
ان کے اسی سوچ نے انہیں خطروں کا کھلاڑی بنادیا۔ مصائب ان سے نظریں چرانے لگے۔ وہ دونوں دقیانوسیت اور جاہلیت کے ڈسے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس جاہلیت کو ہی اپنا اولین ہدف مانا۔ انہیں جہاں بھی کہنہ قدروں اور فرسودہ عقیدوں کی جھلک نظر آتی انہوں نے بے خوف للکار بلند کی اور ایک جنگ کا آغاز کردیا۔
وہ جاہلیت کے خارزاروں روشن خیالی، جدت اور محبت کی علامت بن گئے۔ وہ اپنے سینوں میں گداز دل رکھتے تھے۔ ان کے دلوں میں محبت کی شمعیں روشن تھیں اور محبت انسان کو ہی طاقت نہیں دیتی اُس کے آدرشوں کو بھی توانائیوں کی معراج پر لے جاتی ہے۔ یہ اسی معراج کی کہانی ہے۔ یہ انہی وحشی جذبوں کی رُوداد ہے جو سنگلاخ دیواروں میں در بناتے ہیں ۔ امید ہے اُم مریم کے دیگر ناولوں کی طرح آپ اس ناول کو بھی پسند کریں گے۔
اس حوبصورت ناول کے مکلمل آٹھ حصے ہم پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے خدمت پیش کررہے ہیں۔ مکلمل ناول ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیا ب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنکس سے استفادہ کریں۔
للکار حصہ اول
للکار حصہ دوم
للکار حصہ سوم
للکار حصہ چہارم
للکار حصہ پنجم
للکار حصہ ششم
للکار حصہ ہفتم
للکا حصہ ہشتم

اپنا تبصرہ بھیجیں