شب قدر ایک رات جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے 337

شب قدر ایک رات جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے

شب قدر ایک رات جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے
تحریر: اُستاد العلماء حضرت مولانا شمس الحق صاحب

جس طرح رمضان المبارک کو سال کے دوسرے مہینوں پر ایک خصوصی فضیلت و شرافت حاصل ہے جو دوسرے مہینوں کو حاصل نہیں۔ اسی طرح سال کی تمام راتوں میں شبِ قدر کو وہ فضیلت و کرامت حاصل ہے جس سے دوسری راتیں خالی ہیں۔
لیلتہ القدر یا شبِ قدر درحقیت اس رات کا نام ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے آئندہ سال کی شبِ قدر تک کے تمام مقدرات اور مخلوق کے حق میں ہونے والے رزق، موت و حیات کے متعلق جمیع فیصلے فرشتوں کے سپرد کردیئے جاتے ہیں۔ اسی بنا پر اس رات کو لیلتہ الحکم اور لیلتہ التقدیر بھی کہا جاتا ہے۔
اس کا یہ مطلب نہیں کہ تقدیر خلائق کا فیصلہ ہی اس شب کیا جاتا ہے بلکہ وہ تقدیرات اور فیصلے جو ازل میں اللہ تعالیٰ مخلوق کے بارے میں صادر کرچکے ہیں اور جو لوحِ محفوظ میں پہلے سے لکھے ہوئے ہیں۔ اس شب میں ان کے نقل ملائکہ مدبرات کےحوالے کردی جاتی ہے تاکہ وہ اس کو نافذ کریں۔
زیرِ نظر کتاب ” شبِ قدر ایک رات جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے” میں اُستاد العلماء حضرت مولانا شمس الحق صاحب نے اس عظیم رات کے بارے میں مکمل تفصیل اور اس کی فضیلت احادیث اور قرآن پاک کی روشنی میں بیان کی ہے۔
کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے پاکستان ورچوئل لائبریری پر دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجودلنک سے استفادہ کریں۔ شکریہ!

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں