سیرتِ عمرِ فاروق ؓاز ڈاکٹر علی محمد الصلابی 185

سیرتِ عمرِ فاروق ؓاز ڈاکٹر علی محمد الصلابی

سیرتِ عمرِ فاروق ؓمکمل دو جلدیں از ڈاکٹر علی محمد الصلابی

کتاب “سیرتِ عمرفاروقؓ” خلیفہ ثانی، عادل حکمران، فاتحِ روم و فارس، شہیدِ محراب امیرالمومنین سیدنا عمر بن خطابؓ کی سیرت کے تابناک نقوش پر ایک لاجواب اور مستند کتاب ہے۔ اس کتاب میں ڈاکٹر الصلابی نے سیدنا عمر بن خطابؓ کی حیاتِ طیبہ ان کی ولادت با سعادت سے شہادت تک بیان کی ہے، جس میں انہوں نے حضرت عمرؓ کا نسب نامہ، خاندان، دورِ جاہلیت، قبولِ اسلام، ہجرت اور قُرآنِ کریم سے ان کی وابستگی بیان کی ہے۔ نیز نبی کریم ﷺ کی مصاحبت کے باعث ان کی جو تربیت ہوئی اور شخصیت میں اسلامی تعلیمات سے جو نکھار پیدا ہوا، اس کا بھی وضاحت سے تذکرہ کیا ہے۔ غزوات میں اُن کا کردار، نبی ﷺ اوور دورِ صدیقؓ کے مدنی معاشرے میں اُن کی زندگی کی تفصیلات بیان کی ہیں اور اُن کے دورِ خلافت پر بھی سیرحاصل بحث کی ہے۔
مصنف نے عمرِ فاروقؓ کے دورِ خلافت کے اہم قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے، مجسِ شوریٰ، عدل، مساوات اور آزادی فکر کی خصوصیات کے حوالے سے مفصل گفتگو کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیدنا عمرفاروقؓ کی ذاتی صفات کون سی تھیں، اُن کا خود اپنے گھرانے اور نبیﷺ کے خاندان سے سلوک کیسا تھا اور اُنہوں نے خلیفہ المسلمین بننے کے بعد اپنی رعایا کا کس طرح خیال رکھا۔ اس سلسلے میں عورتوں کے حقوق کے بارے میں اُن کی فکرمندی، اسلام میں مسابقت رکھنے والوں سے سلوک، لوگوں کی ضرویات پوری کرنے کی فکر، اسلامی معاشرے کے بعض زعماء کی تربیت، دین سے سے منحرف ہونے والوں کی اصلاح، رعایا کی صحت کا خیال، امرِ بالمعروف و نہی عنِ المنکر کا خصوصی اہتمام، بازار اور تجارت کے نظام کی اصلاح، بنیادی مقاصدِ شریعت، مثلاً اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا رسوخ، شرک و بدعت کو جڑ سے اکھاڑنا، عبادات کی پابندی اور مجاہدین کی عزت کا تحفظ جیسے عنوانات وضاحت سے بیان کئے ہیںَ ۔
بلاشبہ سیدنا عمرؓ کی حیاتِ طیبہ اسلامی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس سے ساری اسلامی تریخ جگمگا رہی ہے۔ عزت، بزرگی، اخلاص، جہاد اور دعوتِ فی سبیل اللہ میں سیدنا عمرؓ کو جو بلند درجہ حاصل ہوا وہ تاریخِ عالم میں کسی کو حاصل نہ ہوسکا۔ ڈاکٹر الصلابی نے سیدنا عمرؓ کی حیاتِ طیبہ اور دورِ خلافت کے سنہرے اوراق مصادر و مراجع سے چُن چُن کر یکجا کئے ہیں، پھر ان کی ترتیب، تحقیق اور توثیق کا اہتمام کیا تاکہ اس سے ہر طبقہ ہائے زندگی کے لوگ، مثلاً خُطباء، علماء، سیاست دان، تجزیہ نگار، کمانڈرز، خلفاء، طالبان علم، داعیانِ دین اور عوام الناس یکساں طور پر مستفید ہوسکیں، اپنی زندگی کو کارآمد بنانے کے لئے سیرتِ خلفاء کی پیروی کرسکیں اور نتیجتاً دونوں جہانوں کی کامیابی سے سرفراز ہوں۔

سیرتِ عمرؓ پر بہت کچھ لکھا جا چکا اور لکھا جاتا رہے گا، مگر عالمِ اسلام کے مشہور اسکالر اور مایہ ناز مولف ڈاکٹر علی محمد الصلابی، جو اب تک سیر و سوانح کے موضوع پر درجنوں کتب تالیف کر چکے ہیں، کا اسلوب یگانہ ہے۔ وہ قدیم و جدید تمام کتب کو کھنگالتے ہیں اور موضوع سے متعلق شائع شدہ مواد کی روشنی میں حوالے دے کر کتب تالیف کرتے ہیں اور تحقیق و تخریج کا دامن بھی تھام کر رکھتے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب “سیرتِ عمرفاروقؓ” کے سلسلے میں بھی اُنہوں نے کم و بیش 350 کتب سے استفادہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں وہ کتبِ سیرت کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے پیش کرتے ہیں۔ اس کی بدولت آج کا قاری اپنے لئے بہت سے اسباق اور راہنمائیاں پاتا اور کردار سازی کرتا ہے۔

سیرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جلد اول

سیرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جلد دوم

اپنا تبصرہ بھیجیں