باگھ ناول از عبداللہ حسین 230

باگھ ناول از عبداللہ حسین

اردو کلاسک ناول “باگھ” تحریر عبداللہ حسین

باگھ عبداللہ حسین کا دوسرا ناول ہے جو اداس نسلیں کی اشاعت کے اٹھارہ سال بعد 1982 میں منظر عام پر آیا جس میں کشمیر کی آزادی پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ تحریر کشمیر کی آزادی کے لئے مجاہدین کی کھیپ کی تیاری اور جہاد کے لئے بھیجنے کے اوائل دور کے تناظر میں لکھی گئی ہے.
باگھ اصل میں سنسکرت کا لفظ ہے جس کی معنی “ایک چیتا” کے ہے جو ہر ایک کے لیے دہشت کی علامت ہوتا ہے۔ کہانی کا مرکزی کرادر “اسد” چیتے جیسا مضبوط اور خونخوار نوجوان ہے، اور اسی مناسبت سے ناول کا نام باگھ رکھا گیا ہے۔ کہانی کے کرادر تنہائی، بے چینی اور یادوں کے اسیر دکھائے گئے ہیں۔
اداس نسلیں کے بعد عبدلله حسین کا یہ دوسرا ناول ہے جو میں نے پڑھا ہے۔ اس ناول میں اداس نسلیں کی نسبت ایک مختلف اور منفرد اسلوب بروئے کار لایا گیا ہے۔ روایتی ناول نگاری سے ہٹ کر اس میں کہانی کی بھول بھلیاں نہیں ہے اور نہ ہی کرداروں کی بھرمار ہے . منفرد اور دل سوز پیرائے میں لکھی گئی اس کہانی میں کرداروں کی نفسیاتی الجھاؤ اور شخصیت کے دراڑوں کو اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ سب کچھ اور واضح ہو جائے ۔ عبدلله حسین جیسی کردار نگاری آپ نے شاید ہی کسی اور کے ہاں پڑھی ہو۔
عبد اللہ حسین نے آس پاس کے علاقوں اور واقعات کی ہر چھوٹی سی چھوٹی تفصیل اس اندا ز میں بیان کی ہے جس سے قاری کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس منظر میں بزاتِ خود شامل ہے۔ کہانی کے مرکزی کردار کے جذبات کی متاثر کن تفصیل، اس کے بچپن سے لیکر جوانی تک مختلف حالات سے گزرنا، اور زندگی میں پیش آنے والے حالات و واقعات سے نبرانداز ہونا ۔ اگرچہ مصنف نے ذکر نہیں کیا لیکن قارئین اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کہانی کا پلاٹ کشمیر کے آس پاس کا علاقہ کے ہے.
عبدہ اللہ حسین کی تحاریر کو یقینی طور پر مکمل پاکستانی ادب کہا جا سکتا ہے۔ باگھ میں بھی ایسے موضوع پر لکھی گئی تحریر ہے جس نے آگے چل کر ہمارے معاشرے میں وہ زہر گھولا جس کا خمیازہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔ ریاست اور اس کے ادارے اپنے ہی لوگوں کو مذہب اور حب الوطنی کے نام پر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کا ایندھن بنائے چلے جا رہے ہیں۔
باگھ ناول اب پاکستان ورچوئل لائبریری پر قارئین کے مطالعہ کے لئے دستیاب ہے. آنلائن پڑھیں یا مفت ڈاؤنلوڈ کریں. ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک سے استفادہ کریں. شکریہ!

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں