انار کلی بیگم تاریخی داستان از رابندر ناتھ ٹیگور
انار کلی بیگم ایک مشہور تاریخی داستان ہے جو بنگالی میں رابندر ناتھ ٹیگور نے لکھی ہے اور احمد میاں نے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ اس میں شہزادہ سلیم اور نادرہ بیگم عرف انار کلی کی درد بھری محبت کی کہانی بہت دلگداز انداز میں بیان کی گئی ہے۔ کہانی میں اکبر بادشاہ کی تنگ نظری، انارکلی کی ہمت اور استقامت اور شہزادہ سلیم کی ضد بہت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ایک طرف، باپ کی شفقت ہے؛ دوسری طرف محبت کا خالص جذبہ ہے جس کی بنیاد پر بیٹا بغاوت پر آمادہ ہے اور محبت کی شدت، عظیم بادشاہ سے آنکھ ملا کر بات کرنے، دولت کو ٹھکرانے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا جذبہ، اس کہانی میں یہ سب کچھ نظر آئے گا۔ مترجم نے ترجمے میں ٹیگور کی محصوص داستانی زبان کو برقرار رکھا ہے اور کسی حد تک وہ کامیاب بھی ہے۔
کتاب “انارکلی بیگیم” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آن لائن پیش کی جارہی ہے. کتاب آنلائن پڑھنے اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیا ب ہے. ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک سے استفادہ کریں. شکریہ!