آو پہلا قدم دھرتے ہیں ناول از عمیرہ احمد 320

آو ہم پہلا قدم دھرتے ہیں ناول از عمیرہ احمد

اردو ناول “آو ہم پہلا قدم دھرتے ہیں” تحریر عمیرہ احمد

آوہم پہلا قدم دھرتے ہیں عمیرہ احمد کا ایک اور شاہکار ناول ہے. یہ معیز نامی نوجوان کی کہانی ہے ، جو ایک کامیاب کاروباری آدمی ہے، جسے کامیاب ہونے کے لیے سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ اس نے اور اس کی والدہ نے اپنے لالچی رشتہ داروں کے سرد اور ذلت آمیز رویے کو برداشت کیا. معیز شب و روز محنت کرکے کامیابی کی بلندی پر پہنچ جاتا ہے. یہ کہانی پہلے خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوئی ، اور بعد میں یہ کہانی عمیرہ احمد کی کتاب “میری زات رزا بے نشاں‌” میں بھی شامل اشاعت کی گئی.
عمیرہ احمد اس دور کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اور مشہور اردو افسانہ نگار اور اسکرین پلے مصنفہ ہیں۔ عمیرہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ۱۰ دسمبر ۱۹۷۶ کو پیدا ہوئیں۔ اس نے مرے کالج ، سیالکوٹ سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں وہ آرمی پبلک کالج ، سیالکوٹ میں اے اور او لیول کے طلباء کے لیے انگریزی زبان کی لیکچرر بن گئیں۔ تاہم ، اس نے کچھ سال بعد نوکری چھوڑ دی تاکہ اپنی پوری توجہ لکھنے پر دے۔
عمیرہ احمد نے اپنے ادبی سفر کا آغاز خواتین کے ماہناموں سے کیا اور پھر ٹی وی انڈسٹری میں اپنا نام بنانے لگیں۔ آپ کے لکھے گئے کئی ناولوں پر ڈرامے بھی بنائے جاچکے ہیں۔آپ کے ناول ہر عمر کے انسان پڑھتے ہیں اور عمیرہ احمد کے ڈرامے تمام عمر کے لوگوں کے درمیان مقبول ہوتے ہیں۔ عمیرہ احمد کا لکھا گیا ناول ‘‘الف‘‘ آج کل مقبولِ عام ہے۔

عمیرہ احمد نے بہت سے ناول لکھے ہیں لیکن ان کا ناول ”پیرِ کامل“ ان کی شہرت کی وجہ بنا۔ ”پیر کامل“ عمیرہ احمد کا سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ناول میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس ناول کا انگریزی ترجمہ بھی کیا جا چکا ہے جس کا نام ”The Perfect Mentor ” ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں