مردانہ جنسی امراض کا علاج از حکیم محمد اجمل خان

کتاب: مردانہ جنسی امراض کا علاج
مصنف: مسیح الملک حکیم حافظ محمد اجمل خان

زیرِ نظر کتاب “مردانہ جنسی امراض کا علاج” برصغیر کے نامور طبیب مسیحُ الملک حکیم حافظ محمد اجمل خاں کے مستند اور آزمودہ طبی تجربات پر مبنی ہے۔ اس کتاب میں حکیم اجمل خاں مرحوم کی دستیاب تصانیف اور بیاضات سے مردانہ جنسی امراض کے سلسلے میں قیمتی مواد جمع کر کے پیش کیا گیا ہے۔

اگرچہ یہ مجموعہ حکیم صاحب کے وسیع علمی و عملی کام کا مکمل احاطہ نہیں کرتا، تاہم اس میں شامل نسخے اور معالجات معالجین کے لیے نہایت مفید رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ کتاب کی تیاری میں افاداتِ مسیحُ الملک، منتخب نسخے، بیاضِ اجمل اور حاذق جیسی اہم کتب سے استفادہ کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ معالجین کو عملی علاج میں مدد دے گا.

Leave a Comment