پریشان ہونا چھوڑئیے جینا شروع کیجئے از ڈیل کارنیگی 269

پریشان ہونا چھوڑئیے جینا شروع کیجئے از ڈیل کارنیگی

پریشان ہونا چھوڑئیے جینا شروع کیجئے از ڈیل کارنیگی

یہ کتاب زندگی کے ان حقائق کو بیان کرتی ہے جو ہر ایک کو روزانہ کی بنیاد پر پیش آتے ہیں۔ اس میں مصنف نے انسانی نفسیات کے بارے میں اپنے تجربے کو الفاظ میں پیش کیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اگر انسان اپنی صلاحیتوں کو پہچان لے تو اسے زندگی میں در در کی ٹھوکریں کھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
مصنف نے بیا یا ہے کہ کسی کی اپنی صلاحیت اور فطرت کے رجحان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بلکہ اسے اپنانا اور اس میں ثابت قدم رہنا پڑتا ہے۔میرے خیال میں یہ کتاب بہتر زندگی گزارنے کے لیے بہترین کتاب قرار دی جا سکتی ہے جس میں مصنف اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اگر ان طریقوں پر عمل کیا جائے تو زندگی بہتر ہو سکتی ہے۔
یہ کتاب سولہ طریقوں سے آپ کی مدد کرتی ہے:
1۔ آپ کو متعدد عملی اور آزمودہ اُصول پیش کرتی ہے جن کے ذریعے آپ اپنی پریشانیوں اور تفکرات کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔
2۔ آپ کو ایسے طریقے بتاتی ہے جن سے آپ اپنی کاروباری پریشانیوں میں فی الفور بچاس فی صد تک تخفیف کرسکتے ہیں۔
3۔ سات طریقوں میں سے ایسا ذہنی رویہ اختیار کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے جس سے آپ سکون او ر راحت حاصل کرسکتے ہیں۔
4۔ مالی پریشانیوں سے نجات پانے کے تراکیب و اُصول بتا تی ہے۔
5۔ ایک ایسے قانون کی وضاحت کرتی ہے جس سے آپ اپنی بہت سی پریشانیاں اور فکریں دور کرسکتے ہیں۔
6۔ آپ کو تنقید اور نکتہ چینی سے فائدہ اُٹھانے کی ترکیب سکھاتی ہے۔
7۔ ایسے اُصول اور طریقے پیش کرتی ہے جن پر عمل کرکے خانہ داری کا کام کاج کرنے والی خواتین تکان اور سستی سے محفوظ رہ سکتی ہیں اور اپنی صحت اور شباب کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔
8۔ یہ آپ کو ایسی چار عملی عادتیں اختیار کرنے میں مدد دیتی ہے جو تکان پریشانی اور غم کو دور کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہیں۔
9۔ ایک ایسی ترکیب بتاتی ہے جس سے آپ اپنی کاروباری زندگی کی میعادمیں روزانہ ایک گھنٹے کا اضافہ کرسکتے ہیں۔
10۔ آپ کے ذاتی توازن کو درہم برہم ہونے سے روکنے کا طریقہ بتاتی ہے۔
11۔ روزمرہ کی زندگی سے ایسے بیسیوں مرد اور عورتوں کی کہانیاں پیش کی گئی ہیں جو خود اپنی زبانی یہ بتاتے ہیں کہ وہ اپنی پریشانیاں اور فکروں پر کیسے غالب آئے اور نئے سرے سے زندگی کا آغاز کیا۔
12۔ عملی نفسیات کے مشہور ماہر ڈاکٹر الفریڈ ایڈلر کا نسخہ بیان کیا گیا ہے جس سے چودہ دن کے اندر مالیخولیا کا علاج ہوسکتا ہے۔
13۔ مشہور عالم طبیب سر ولیم آسکر کے اکیس الفاظ پیش کئے گئے ہیں جو پریشانیاں اور غموں کو دور کرنے میں بے حد ممد ہیں۔
14۔ ائیر کنڈیشننگ کی صنعت کی داغ بیل ڈالنے اور اس کو فروغ دینے والے امریکہ کے مشہور انجینئر ویس کیریر کے تین بنیادی طلسماتی اُصول درج کئے گئے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی پریشانیوں اور فکروں پر غالب آتے ہیں۔
15۔ عملی نفسیات کے بانی اور امریکہ کے مشہور فلسفی ولیم جیمز کا تمام غموں کا واحد علاج بتاتی ہے۔
16۔ یہ کتاب آپ کو بتاتی ہے کہ کس طرح تاریخ کے طاقتور اور مشہورلوگوں نے اپنی پریشانی اور فکروں سے کیسے نجات پائی۔

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں