300

حضرت اُم البنینؑ از علامہ ضمیر اختر نقوی

حضرت ام البنینؑ کی حالاتِ زندگی پر پہلی کتاب از علامہ ضمیر اختر نقوی صاحب۔

حضرت اُم البنین کا اصل نام حضرت فاطمہ وحیدیہ کلابیہ تھا۔حضرت ام المبنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی رفیقہ زندگی، حضرت عباس علمدار جیسے عظیم فرزند کی والدہ گرامی ہیں۔ حضرت اُم البنین کے حالاتِ زندگی کتابوں میں نہ ہونے کی برابر ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ کی بے مثال زندگی پر کوئی کتاب نہیں لکھی جاسکی ، عربی میں دو تین مختصر کتابچے چھپے ہیں لیکن وہ ناکافی ہیں۔ علامہ اختر نقوی صاحب نے پہلی مرتبہ کوشش کی ہے کہ آپ کی زندگی کا ایک تفصیلی خاکہ پیش کریں۔

زیرِ نظر کتاب حضرت اُم البنین کی شخصیت پر علامہ اختر نقوی صاحب کی ایک گراں قدر تحقیق ہے، جسے 123 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جبکہ 428 صفحات پر محیط موضوع میں علامہ صاحب نے حضرت اُم البنین ؑ کی شخصیت کے اہم ترین گوشوں پر روشنی ڈالی ہے۔ جبکہ موضوع کی مزید وضاحت کے لئے علامہ صاحب نے حضرت ام البنین کی ذاتِ والا صفات پر تاریخ کے گوشوں سے ، عربی، فارسی و دیگر زبانوں میں موجود معلومات ایک جگہ اکٹھے کئے ہیں۔

Click Here to Download- یہاں سے حاصل کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں