عابدکینٹ میٹریامیڈیکا گائیڈ از ڈاکٹر عابد 850

عابدکینٹ میٹریامیڈیکا گائیڈ از ڈاکٹر عابد

عابدکینٹ میٹریامیڈیکا گائیڈ از ڈاکٹر عابد۔ نظرثانی حکیم و ڈاکٹر احمدمسعود ایم۔اے۔ ہومیو پیتھی علاج بالمثل ہے یعنی جس دوا کی بیشتر علامات خاص کر مخصوص علامات مریض کی اپنی علامات سے مطابقت رکھتی ہوں، وہی دوا اس مریض کے لئے شفا بخش ہوگی۔ اس حقیقت کے پیش نظر یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ صرف اور صرف ہومیوپیتھک میٹریا میڈیکا (خواص الادویہ) کا پورا علم مکمل ہومیوپیتھک معالج بنانے کا ضامن ہوسکتاہے۔
جب سے ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی عظیم دریافت منظر عام پر آئی ہے اس وقت سے اب تک ہومیوپیتھک خواص الادویہ پر مبنی ان گنت مٹیریا میڈیکا معرضِ وجود میں آچکے ہیں۔ بلاشبہ ہر مصنف نے بڑی ہی جانفشانی اور پوری پوری قابیلت سے اپنی اپنی تصانیف ترتیب دی ہیں اور ان جملہ علمی خدمات کا اعتراف اور ان کی قدر کرنا ہمارا فرض ہے۔
توپھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زیر نظر میڑیامیڈیکا پیش کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ وجہ جواز کے طور پر چند ایک معروضات پیشِ خدمت کرنے کی اجازت چاہتا ہوں۔
عام طور پر جو ہومیوپیتھک میٹریا میڈیکا دستیاب ہیں ۔ ان میں ایک خصوصیت مشترک طور پر نظر آئے گی۔ وہ یہ کہ ہر دوا خاص کر اہم ادویہ کی علامات کا پھیلاؤکچھ زیادہ ہی وسیع ہوتا ہے۔ ہر مصنف کی بالعموم یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ادویہ کی زیادہ سے زیادہ علامات بلکہ تادمِ تحریر دریافت شدہ تمام تر علامات کو متعلقہ دوا کے ضمن میں بیان کردے۔ اس میں کوئی شک نہین کہ یہ کوشش اپنی جگہ نہایت اہم اور مستحسن ہوتی ہے کہ دوا کے خواص کا پورا علم حاصل کرنے میں اس سے مدد حاصل ہوتی ہے۔ لیکن اس صورتحال سے جو قباحتیں پیدا ہوتی ہیں ان سے بھی انکار ممکن نہیں۔
ایک تو یہ کہ علامات کی وسیع بھرمار سے ایک عام ہومیوپیتھ کو کئی ایک مختلف ادویہ میں یکسانیت مھسوس ہونے لگتی ہے اور اس کے لئے مریض کی بالمثل دوا جاننا بسا اوقات دشوار ہوجاتا ہے۔ دوسری دقت یہ پیش آتی ہے کہ علامات کی بہتات کے باعث ایک عام ہومیوپیتھ کے لئے ادویہ کے خواص کو ذہن نشین کرنا کافی محال ہوجاتا ہے۔
زیر نظر میٹریا میڈیکا میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ ادویہ کی عام علامات جو بیک وقت کئی ایک ادویہ میں مشترک ہوتی ہیں، سرے سے نظرانداز نہ ہوں بلکہ مناسب طریق پر اختصار سے پیش کردی جائیں اور ساتھ ہی ساتھ ہر دوا کی مخصوص علامات کچھ ایسے انداز سے تحریر کردی جائیں کہ وہ بآ سانی قاری کے ذہن نشین ہوسکیں اور ان ہی علامات فارقہ کی روشنی میں وہ مختلف ادویہ کے فرق کو بخوبی یاد رکھ سکے۔
میٹریا میڈیکا کی بڑی بڑی ضخیم اور مفصل کتب کا بھی اپنا ایک اہم مقام ہے۔ ہم ان کی ضرورت سے بے نیاز نہیں ہوسکتے، بلاشبہ ریفرنس بکس یعنی حوالہ دیکھنے کی کتب کے طور پر ان کی اپنی ایک مسلمہ اہمیت ہے۔ لیکن ذہن نشین کرنے کے لئے خواص الادویہ کی ایک ایسی کتاب کی ہی ضرورت ہوتی ہے جس میں اگرچہ اختصار سے کام لیا گیا ہو لیکن ساتھ ہی ساتھ اہم اور ضروری نکات کو نظرانداز بھی نہ کیا گیاہو۔
زیرِنظر کتاب میں مصنف نے اسی ضرورت کو پورا کرنے کی مقدور بھر کوشش کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ پیشکش اہل فن حضرات کے لئے بیحد ممدومعاون ثابت ہوگی۔
کتاب آنلائن پڑھنے اور مفٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجو د لنک پر کلک کریں۔

یہاں سے حاصل کریں

عابدکینٹ میٹریامیڈیکا گائیڈ از ڈاکٹر عابد” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں