اصحابِ صُفہ اور ان کی حیات و خدمات از مفتی محمد اشرف علی الٰہی قاسمی 253

اصحابِ صُفہ اور ان کی حیات و خدمات از مفتی محمد اشرف علی الٰہی قاسمی

اصحابِ صُفہ اور ان کی حیات و خدمات، تحریر مفتی محمد اشرف علی الٰہی قاسمی اُستادِ حدیث مدرسہ حسین بخش دہلی۔

صفہ، تاریخِ اسلام ہی نہیں ، تاریخِ عالم کا پہلا مدرسہ ہے، جہاں حضورِ پاک ﷺ نے نادار اور استطاعت نہ رکھنے والے طلبہ کے لئے تعلیم و تعلم کا انتظام فرمایا تھا۔ لیکن عجیب اتفاق ہے کہ اس موضوع سے متعلق اردو ہی نہیں ، عربی اور فارسی میں بھی کوئی مستقل کتاب نظر سے نہیں گزری۔
قابلِ مبارک باد ہیں جناب مولانا اشرف علی قاسمی صاحب کہ انہوں نے اپنی تصنیف کے لیے بالکل نئے موضوع کا انتخاب کیا، اور اس کے تمام گوشوں کا احاطہ کرتے ہوئے تحقیقی کام کا حق ادا کردیا۔ انہوں نے اپنی اس کتاب میں صفہ کی تاریخ، طریقہ تعلیم، نظم و انتظام، خبرگیری کا طریقہ، سرپرستوں کا حال اور استفادہ کرنے والے پچانوے صحابہ کرام کے نام ذکر کئے ہیں اور ان تمام افراد کے تفصیلی حالات قلمبند کرکے ایک معتبر دستاویز تیارکردی ہے۔
یہ مدارسِ اسلامیہ جو اس وقت کرہ ارض کے چپہ چپہ پر قائم ہیں، درحقیقت ان کا ربط و تعلق اس مدرسہ صُفہ سے ہے جو روئے زمین کا سب سے پہلا مدرسہ ہے، جس کے بانی و موسس، معلم و مربی، محسنِ انسانیت حضرت محمد ﷺ ہیں۔ جس کے طلبہ اسلام کے ستون ، کلام اللہ کے لشکری، خدائی فوج کے نوجوان ، پیغمبرِ اسلام ﷺ کے مخصوص صحابہ کرام ہیں، جو سب سے زیادہ پاک دل، سب سے زیادہ وسیع علم والے، سب کم تکلف والے، سب سے اچھے بیان والے، سب سے اچھے ایمان والے، سب سے بڑھ کر خیرخواہ، سب سے زیادہ خداترس اور خدا رس تھے۔
لوگوں نے فرشتوں کے حالات لکھے، رسولوں کی سوانح لکھیں، صوفیاء کے تذکرے لکھے، علماء کے احوال بیان کئے اور مدارس اسلامیہ کے ارباب اپنے ابنائے قدیم کے تذکرے لکھتے ہیں، مگر اسلام کے پہلے مدرسے کے فضلاء کا تذکرہ عام طور پر کسی نے نہیں لکھا۔ اب جناب مولانا محمداشرف علی عاشق الٰہی قاسمی اس موضوع پر ایک ضخیم کتاب لکھ لائے ہیں۔ کتاب تو ابھی نہیں پڑھی مگر سرسری نظر سے دوباتوں کا خوب اندازہ ہوگیا ہے ۔ ایک یہ کہ مفصل سوانح ہیں، تمام اصحابِ صفہ کے احوال ممکنہ حد تک تلاش کرکے جمع کر دیے گئے ہیں۔ دوم یہ کہ حوالوں کا پورا اہتمام ہے۔ شاید ہی کوئی بات بے حوالہ لکھی ہو، اور مصنف کی محنت کا پورا اندازہ ہوجاتا ہے۔ اس لئے یہ کتاب انشاء اللہ معتبر ہے، اللہ تعالیٰ اس کو مصنف کے لئے ذخیرہ آخرت بنائے اور امتِ مسلمہ کو اس سے فیضیاب کرے۔ نیک لوگوں کا جب ذکر کیا جاتا ہے تو اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے، پس اس کتاب کا پڑھنا رحمت و برکت سے خالی نہیں ہے ۔ اللہ مصنف کو ایسے اچھے اچھے کام کرنے کی مزید توفیق عنایت فرمائے۔ آمین
کتاب “اصحابِ صُفہ اور ان کی حیات و خدمات” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے عرض سے آنلائن پیش کی جارہی ہے. کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے.

یہاں‌سے حاصل کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں