یروشلم ناول از مائل ملیح آبادی

یروشلم ناول از مائل ملیح آبادی

یروشلم تاریخی ناول از مائل ملیح آبادی۔
اس ناول میں یروشلم کی تعمیر نو کی تاریخی واقعات بیان کی گئی ہے۔ بنی اسرائیل کی تباہی کے ساتھ ہی شاہِ بابل “بخت نصر” نے مقدس شہر یروشلم کو بھی تباہ و برباد کرکے قومِ یہود کو اپنی پوری سلطنت میں منتشر کردیا۔ جب کسدی خاندان کی سلطنت کو ختم کرکے اہلِ فارس نے اپنی حکومت قائم کی تو بنی اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر یروشلم کو تعمیر کرنے اور فلسطین میں آباد ہونے کی اجازت مل گئی۔ یہ ناول اُسی تعمیرِ نو کے واقعات سے تعلق رکھتی ہے۔

اسرائیل استعماری طاقتوں کا ایک اڈہ ہے۔ تمام استعماری طاقتوں نے اُسے مل کر جنم دیا تھا اور اپنے اِس کُھلے ظلم پر آئین کا لبادہ اُڑھانے کے لئے اقوامِ متحدہ کا سہارا لیا تھا۔ یروشلم کی جو پُرانی تاریخ مائل ملیح آبادی نے اس ناول میں پیش کی ہے وہ اس سے قطعی مختلف تھی۔ اُس وقت یہودی دوسروں کے مظالم میں دبے ہوئے کراہ رہے تھے اور فارس کے شہنشاہ نے اُن پر رحم کرتے ہوئے اُنہیں یروشلم کی ازسرِ نو تعمیر اور شہر کے گرد فصیل بندی کی اجازت دی تھی۔
لیکن آج جو کچھ ہورہا ہے وہ اس کے قطعی برعکس ہے، آج اسرائیل ظلم و ستم پر آمادہ ہے۔ فلسطین پر ازسرِ نو اقتدار حاصل کرتے ہی اُس نے وہاں کے اصل عرب باشندوں پر ایسے ظلم ڈھائے کہ اُنہیں بے گھر ہونا پڑا۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے