Muhammad Bin Qasim by Aslam Rahi M.A 538

محمدبن قاسم از اسلم راہی ایم اے

کتاب :محمدبن قاسم

تالیف: اسلم راہی ایم اے

عالم اسلام کا عظیم اور ہندوستان کا فتح کرنے والا پہلا نوجوان مسلم سپہ سالار محمد بن قاسم 75 ھجری کو طائف کے مقام پر پیدا ہوا۔ باپ کا نام قاسم اور دادا کا نام محمد تھا۔ جب بڑا ہوا تو اس وقت مسلمانوں کا خلیفہ ولید بن عبدالملک تھا۔ اور مسلمانوں کا دارلخلافہ دمشق تھا۔ اس وقت مسلمان ایران فتح کرچکے تھے اور چونکہ سندھ کی سرزمین ایران کے نزدیک ہے اور ایرانی سلطنت کی سرحد سندھ سے ملتی تھی اس لئے اس زمانے میں جبکہ ایران اور مسلمانوں کی جنگیں ہورہی تھیں اور اسلامی فتوحات ایران میں بڑھ رہی تھیں اس دور کے فتنہ پرور ایرانی سندھ میں آکر پناہ لیتے تھے اور سندھ ان فتنہ پردازوں کا مرکز بنا ہوا تھا۔ خود سندھ کا راجہ داہر بھی اس کوشش میں تھا کہ ایرانی سلطنت کسی طرح قائم رہے ۔ دراصل وہ مسلمانوں اور ایرانیوں کے مختلف معرکوں میں ایرانیوں کو عسکری مدد بھی دیتا رہا لیکن جب ایران کی سلطنت پر مسلمانوں کا قبضہ ہوا تو راجہ نے کچھ سرحدی ایرانی صوبوں کو اپنی حکومت میں شامل کرلیا اور ایرانیوں نے بھی کرمان اور بلوچستان کے صوبوں کو سندھ کے راجہ داہر کے سپرد کردیا تاکہ مسلمان ان پر قبضہ نہ کرسکیں۔ لیکن اس کے باوجود مسلمانوں نے سندھ فتح کرنے کر طرف توجہ نہیں دی یہاں تک کہ راجہ داہر نے خود ہی ایک خاص واقعہ سے مسلمانوں کو مجبور کردیا کہ وہ اس کی مملکت پر حملہ آور ہوں۔ اس کتاب میں اس واقعہ کی مکمل تفصل اور مسلمانوں کی فتح سندھ کی تمام روداد نہایت تفصیل سے درج ہے۔

کتاب “محمدبن قاسم” پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مفت دستیاب ہے. ڈاؤنلوڈکرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک سے استفادہ کریں. شکریہ

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

محمدبن قاسم از اسلم راہی ایم اے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں