شہر ذات ناول از عمیرہ احمد 528

شہر ذات ناول از عمیرہ احمد

اُردو ناول “شہر ذات” تحریر عمیرہ احمد

شہر ذات روح کی تلاش کی کہانی ہے۔ یہ اس روحانی سفر کی کہانی ہے جسے انسان اس وقت طے کرتا ہے جب اُسے دنیا کی حقیقتیں سمجھ میں آنا بند ہو جاتی ہے۔ شہرِ ذات خوبصورت خواب دیکھنے والی ایک معصوم لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ فلک شیرافگن ایک کاروباری ٹائکون کی انتہائی خوبصورت اورا کلوتی بیٹی ہے۔ فلک فنون لطیفہ کی طالبہ ہے جو اپنے خوابوں کے شہزادے کا مجسمہ بناتی ہے اور جب وہ سلمان میں اس کا سانس لیتے مظہر کو پاتی ہے تو وہ محبت میں سر کے بل گر جاتی ہے۔ لیکن فلک ، سلمان کو جتنا جاننے کی کوشش کرتی ہے ، اتنا ہی وہ اس سے دور بھاگتا ہے ۔
کہانی کا پلاٹ روحانی بیداری کے بارے میں ہے۔ اس میں عشق حقیقی (خدا کے لیے انسان کی محبت) کے صوفیانہ تصورات ، اور عشق مجازی ، (ایک انسان کا دوسرے انسان کے لیے محبت) کے درمیان ایک واضح تضاد کھینچا گیا ہے۔ یہ ایسا ناول ہے جو آپ کو جذبات کی زیادتی کی وجہ سے رونے پر مجبور کرتا ہے، جسے آپ تب محسوس کریں گے جب آپ اللہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے معنی کو سمجھیں گے۔ یہ ایک طاقتور ، گہرا دکھ دینے والا اور دل دہلا دینے والا ناول ہے۔ عمیرہ نے زندگی کی مذہبی اور روحانی اقدار کا احساس دلانے کے لیے جو کوشش کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ عشق حقیقی سے زیادہ کوئی شے قابل تسکین نہیں ہے۔ اس سے بڑھ کر کوئی چیز اطمینان بخش نہیں کہ اللہ رب العزت سے محبت کی جائے۔ اللہ کی محبت کے سوا ہر محبت کو زوال ہے۔ اللہ رب العزت کی محبت کے علاوہ دنیا کی کوئی محبت سچی نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ہر رشتے، ہر محبت کی اصلیت دکھا دیتا ہے۔ پھر وہ سب کچھ دکھا کر آدمی سے کہتا ہے اب بتا تیرا میرے سوا اور ہے ہی کون؟
شہر زات پہلی بار خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوئی۔ یہ ، پانچ دیگر غیر متعلقہ کہانیوں کے ساتھ پھر مرتب کی گئی اور کتاب کی شکل میں ایک مجموعہ کے طور پر” میں نے خوابوں کا شجر دیکھا ہے” کے عنوان سے شائع کی گئی۔ یہ میری ذات ذرا بے نشاں کے ابتدائی ایڈیشن میں بھی شائع ہوا تھا۔ عمیرہ احمد کے تحریر کردہ اس ناول کی کہانی پر ایک ٹی وی ڈرامہ بھی بنایا گیا ہے جو 2012ء میں ہم ٹی وی پر نشر ہوا.

یہاں‌سے ڈاؤنلوڈ کریں

2 تبصرے “شہر ذات ناول از عمیرہ احمد

  1. مین نے عمیرہ احمد کے بیٰشتر ناول پڑھے ہین اللہ تعالی اس خاتون کی اسلوب تحریر مین مزید حسن و برکت عطا فرماےّ یہ آج کی نسل نو کی تربیت کے لیے بہت ہی اعلی اور سبق آموز۔ یہ ایسی تحریرین جنہین بار بار پڑھنے کو دل کرتا ہے

  2. عمیرہ احمد کے بیٰشتر ناول پڑھے ہین اللہ تعالی اس خاتون کی اسلوب تحریر مین مزید حسن و برکت عطا فرماےّ یہ آج کی نسل نو کی تربیت کے لیے بہت ہی اعلی اور سبق آموز۔ یہ ایسی تحریرین جنہین بار بار پڑھنے کو دل کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں