Sodagar Novel by Kashif Zubair 263

سوداگر ناول مکمل تین حصے از کاشف زبیر

اردو ناول “سوداگر” مکمل تین حصے۔ تحریر کاشف زبیر صاحب۔ نئے اُفق ڈائجسٹ میں شائع ہونے والا مشہور سلسلہ وار ناول کتابی شکل میں۔

سوداگر ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جس نے دنیا میں آنکھ کھولی تو قتل و غارت گری، تباہی و بربادی اس کی منتظر تھی۔ اس کی زندگی کے لئے بھی کوئی جائے پناہ نہ تھی لیکن قدرت کو شاید اس سے کوئی اہم کام لینا مقصود تھا چنانچہ وہ زندہ رہا اور اپنے دشمنوں کے لئے ایک چیلنج ثابت ہوا۔ کوئی نہیں جانتا کہ کائنات میں وقوع پذیر ہونے والا کون سا واقعہ مستقبل میں کیا اہمیت رکھتا ہے۔ انسانی عقل و فہم محدو د ہے۔ وہ صرف محدود دائرے میں محصوص زاویہ نظر رکھتی ہے ۔ خیر و شر کی اس ازلی جنگ کا قصہ جس کے بغیر فلسفہ حیات کے اسرار و رموز سے آگاہی ممکن نہیں۔ امید ہے کہ قارئین کو نئے افق میں شائع ہونے والا یہ سیرئل ناول کتابی شکل میں زیادہ پسندآئے گا۔
سواداگر ناول کے مکمل تین حصے پاکستان ورچوئل لائبریری کے قارئین کے مطالعہ کے لئے آنلائن پیش کی جاتی ہے۔ ناول پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنکس سے استفادہ کریں۔ شکریہ!

ڈاؤنلوڈ حصہ اول
ڈاؤنلوڈ حصہ دوم
ڈاؤنلوڈ حصہ سوم

اپنا تبصرہ بھیجیں