490

سر سید از ڈاکٹر ساجد امجد

سر سید از ڈاکٹر ساجد امجد. مسلمانانِ ہند کے عظیم رہنما، محسنِ اُردو سرسید احمد خان کی سرگزشت

آج ہم جس آزادی کی نعمت سے سرفراز ہیں اور جس ملک کا نام ہماری شناخت بنا ہوا ہے، اس کے حصول کی تاریخ یوں تو بہت طویل ہے مگر اس تاریخ کے اہم ابواب پر اگر نظر ڈالی جائے تو ایک باب کا نام سرسید احمدخان ہی تجویز کرنا پڑے گا۔ علامہ اقبال اور قائدِاعظم ترتیب میں ان کے بعد ہی آئیں گے۔
1857ء کی جنگِ آزادی میں ناکامی کے بعد برِصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں پر جو کڑا وقت آیا اور قوم کی کشتی اچانک جس گرداب میں جا پھنسی، اس سے نجات کا ذریعہ تلاش کرنے والا ایک ہی شخص تھا۔ وہ ساری مخالفتوں اور ملامتوں کی پروا کئے بغیر آگے بڑھا اور قوم کو اُس شاہراہ پر لے آیا جو ایک روشن مستقبل تک لے جاتی تھی۔ اس کی ہمہ جہت شخصیت اور ذات ہزار صفات کے تمام کارنامے ایک طرف اور یہ واحد کارنامہ ایک طرف سب پر بھاری ہے۔ زیر نظر تحریر اسی عظیم المرتبت انسان کے سوانح پر مشتمل ہے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں