حق باھو از ڈاکٹر ساجد امجد 350

حق باھو از ڈاکٹر ساجد امجد

حق باھو  تحقیق و تحریر: ڈاکٹر ساجد امجد. اس ولی کا تذکرہ، تاریخِ اولیاء جس کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے۔

زیرِ نظر کتاب ایک مردِ حق کے تذکرے سے معمور ہیں ۔ اس کا بچپن غیر معمولی تھا۔ قدرت نے اسے ایسی باکرامت نگاہ سے سرفراز کیا تھا کہ اس نے جس کو دیکھا وہ توحید پرست ہوگیا۔ خُدا کے منکرین کے لئے اس کی ایک ہی نگاہ کافی تھی۔ گزرتے وقت کے ساتھ اس کی کرامات کا دائرہ وسیع تر ہوتا چلاگیا۔
قدرت اُس پر اِس قدر مہربان تھی کہ اُس کے لئے راستے خود بخود ہموار ہوتے چلے گئے ۔ وہ تصوف و طریقت کی منزلیں سر کرتا آگے ہی آگے بڑھتا رہا۔ تمام زندگی شریعت کی پابندی میں گزاری اور اپنے کرم سے ہر اپنے اور غیر کو فیضیاب کیا۔ جی ہاں یہ تذکرہ ہے اولیاء کرام و صوفیائے کرام کی سرزمین یعنی “ملتان” کے قابلِ فخر ، بطلِ جلیل سلطان العارفین حضرت سلطان باھو کا، جنہیں باطنی طور پر سیدنا غوثِ الاعظم عبدالقادر جیلانی نے اپنی بیعت سے سرفراز کیا۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں