دو انمول خزانے از حکیم محمدطارق محمود عبقری 629

دو انمول خزانے از حکیم محمدطارق محمود عبقری

کتاب دو انمول خزانے ۔ تحریر حکیم محمدطارق محمود عبقری مجذوبی چغتائی گولڈ میڈلسٹ۔ ہرقسم کی مصیبت اور آفات کو دفع کرنے کا مجرب ترین عمل ۔

پاکستان کے مشہور حکیم، “حکیم محمدطارق محمود عبقری ” دامت برکاتہم صالح اور دیندار ہونے کے ساتھ ساتھ دینی علوم کا بھی اچھا خاصا شغف رکھتے ہیں۔ موصوف نے دو نمول خزانے کے نام سے جو کتاب لکھی ہے اس کتاب میں حکیم صاحب نے ان دو عمل کے فوائد و برکات کے لئے اسلاف کے واقعات اور خود اپنے عجیب و غریب مشاہدات ذکر کئے ہیں۔ چاہے روزگار کی مشکلات ہوں یا گھریلو ناچاقی کی یا جادو جنات کے اثرات یا کاروبار میں رکاوٹ یا نظرِ بد یا حاسیدین اور دشمنوں کا شر یا اولاد کی نافرمانی، الغرض ہر قسم کی مصیبت اور پریشانی کو دور کرنے کے لئے لوگوں نے اس کو مجرب پایا ہے۔ پابندی کے ساتھ پڑھنے والوں کے بڑے بڑے مسائل حل ہوئے ہیں۔ لیکن اس عمل میں اور اس قسم کے دیگر معمولات کے لئے عقیدے کا صحیح ہونا ، فرائض کا اہتمام ، حرام کمائی اور گناہوں سے اجتناب، طہارت کا اہتمام وغیرہ امور نہایت ضروری ہے۔ توجہ اور یقین کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کے خاطر پڑھا جائے گا تو انشاء اللہ العزیز اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔
آج کے اس مشینی دور میں جہاں ہر طرف افراتفری اور نفسا نفسی کا عالم ہے۔ ہر شخص اپنے معاملات کو سلجھانے میں کوشاں و سرگرداں ہے اور دوسری طرف اگر کسی کے معاملات مالی طور پر سُلجھے ہوئے ہوں یا زمانے سے قدرے بہتر ہوں تو کوئی بھی اس نعمت کو برداشت نہیں کرتا۔ حسد، کینہ، بُغض اور عناد، حتیٰ کہ جادو کے ذریعے اس نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
زیرنظر دو انمول خزانوں یعنی پانچ آیاتِ قرآنی اور ایک دُعا کا مجموعہ اگر کوئی ہر فرض نماز کے بعد پڑھ لے تو مندرجہ ذیل فضائل و فوائد حاصل ہوں گے۔
واضح رہے جتنا ادب و احترام اور اہتمام اس کے پڑھنے میں ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ جتنی توجہ اور دھیان سے اس کو پڑھا جائیگا اتنے زیادہ فصائل و فوائد حاصل ہوں گے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ بندے کے گمان کے مطابق اس سے معاملہ کرتا ہے۔ لہٰذا جتنا کامل، اکمل اور مکمل یقین اور گمان اللہ جل شانہ کی ذات پر ہوگا اتنے زیادہ فوائد و مضائل حاصل ہوں گے۔
فوائد:
روزگار کی مشکلات کا حل، ترقی میں روکاوٹ، گھریلو ناچاقی، اولاد کی نافرمانی، جادو اور جنات کے اثرات، کاروبار میں روکاوٹ، نظرِ بد کے اثرات، حاسدین اور دشمنوں کے شر، روحانی ترقی اور لاعلاج مریضوں کے لئے بہت آزمودہ ہے۔
کتاب دو انمول خزانے قارئین کے مطالعہ کے لئے پاکستان ورچوئل لائبریری پر شائع کیا جارہاہے اس نیت کے ساتھ کے اللہ کرے اس کے برکات سے کسی مصیبت زدہ کی پریشانی دور ہوجائے اور ہمارے لئے آخرت کا وسیلہ بن جائے۔ حکیم صاحب کی جانب سے ہر پڑھنے والے کو عام اجازت ہے اور کسی سے کوئی اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ کوئی بھی اس کو بذات خود چھپوا کر ثوابِ دارین کے لئے مفت تقسیم کرسکتاہے۔ بہت سے دوستوں نے سینکڑوں کے حساب سے ہم سے منگوا کر تقسیم کی ہے۔ اگر آپ خود نہیں چھپواسکتے تو ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلود کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے لئے ذیل میں موجود ڈاؤنلوڈ لنک سے استفادہ کریں ۔ شکریہ

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں