384

خارزار ناول مکمل از ڈاکٹر عبدالرب بھٹی

خارزار ناول  مکمل چار حصے ازڈاکٹرعبدالرب بھٹی

غیرت کے نام پر “کاروکاری” کی رسم سرزمین سندھ میں زمانہ قدیم سے جاری ہے اس روایت کے خلاف ہر سطح پر آوازیں بلند ہوتی رہی ہیں مگر یہ ظالمانہ و سفاکانہ رسم کبھی ختم نہ ہو سکی۔  بلکہ معاشرتی اقدار کا لازمی جزو بن کر رہ گئی ہے۔ اس کا دوسرا بھیانک ترین اور خودغرضانہ پہلو یہ بھی سامنے آیا  کہ بعض مفادپرست اور سفاک افراد نے بے گناہ خواتین کو اس رسم کی بھینٹ چڑھانا شروع کردیا۔ایسی خواتین کی بے بسی اور مجبوری کا عالم یہ ہوتا ہے کہ وہ نہ کسی کو وکیل کرسکتی ہیں  نہ کسی سے انصاف طلب کرسکتی ہیں کیونکہ انصاف کے حصول کے لئےبھی انھیں ایک نہایت جان لیوا مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ جو سراسرناانصافی اور ظلم پر مبنی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ الزام لگانے والے سے تقاضا کیا جائے کہ وہ الزام کی تصدیق کے ٹھوس ثبوت پیش کرے۔

زیرنظر کہانی اُسی پس منظر میں لکھی گئی ہے۔ یہ حوا کی ایک ایسی ہی بیٹی کا کرب ہے جو بے قصور ہوتے ہوئے بھی قصوروار ٹھہرائی جارہی تھی۔ اپنے پرائےسب اس کی عزت و جان کے دشمن بن گئے تھے۔

خارزار ناول مکمل چار حصے آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئیے گئے لنکس پر کلک کریں۔

kharzar 1.pdf

kharzar 2.pdf

kharzar 3.pdf

kharzar 4.pdf

اپنا تبصرہ بھیجیں