بے منزل مسافر تاریخی ناول تحریر اسلم راھی ایم اے
بے منزل مسافر آخری اُموی شہزادے عبدالرحمٰن الداخل کی داستانِ حیات ہے۔ بنو عباس کے ہاتھوں بنو اُمیہ کی تباہی اور قتل و غارت سے وہ کسی نہ کسی طرح بچ نکلا۔ دریائے فرات اور پھر افریقہ کی طرف بھاگا۔ بے منزل مسافر کی طرح دھکے کھاتا رہا۔ آخر قدرت نے اس کی رہنمائی کی اور اندلس کی حکومت اس کی جھولی میں ڈال دی۔
بڑے بڑے باغیوں اور سرکشوں کو اس نے اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کیا۔ فرانس کے طاقتور شہنشاہ شارلیمان کو مار بھگایا اور فرانس میں گھس کر دور دور تک اپنی فتح مندی کے نشان ثبت کیے۔ وہ خوش اخلاق، خوش گفتار اور مسکرات و منکرات سے پرہیز کرنے والا تھا۔ وہ حلیم الطبع، چیتے سا ہوشیار اور شیر جیسا بہادر و جرات مند تھا۔
بے منزل مسافر میں جہاں عبدالرحمان بن معاویہ ایک معاملہ فہم اور زیرک حکران کی حیثیت سے نظر آئے گا وہاں اس کا سالار یوسف بن بخت بھی ایک مثالی قائد اور ایک بے نظیر سالار اور صاحبِ دل کی حیثیت سے نمودار ہوگا۔
بے منزل مسافر جہاں ایک ناول ہے وہاں مسلم تاریخ کا ایک عمدہ باب بھی ہے جس پر عالم اسلام فخر کرسکتا ہے۔
بے منزل میں فرانس کے شہنشاہ شارلیمان کی بھتیجی بھی نظر آئے گی جو عالمِ اسلام کے عظیم سپہ سالار اور بے مثال فرزند یوسف بن بخت کو پسند کرتی تھی۔
بے منزل مسافر یقیناً ایک ایسا ناول ہے جو نہ صرف آپ کی معلومات میں اضافہ کرے گا بلکہ معزز قارئین کی امیدوں پر بھی پورا اترے گا۔
یہاںسے ڈاؤنلوڈکریں