اللہ کے ولی از خان آصف 304

اللہ کے ولی از خان آصف

اللہ کے ولی، پانچواں ایڈیشن تحریر خان آصف

ممتاز قلمکار خان آصف مرحوم کی دلوں کو منور کرنے والی کتاب “اللہ کے ولی” کا پانچواں ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ اُمید ہے یہ ایڈیشن بھی حسبِ سابق آپ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔ اس کتاب میں‌چند مشہور اولیاء کرام اور صوفیاء کے حالات و واقعات بیان کئے گئے ہیں. کتاب میں‌جن بزرگوں کے خالات بیان کئے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں.
حضرت منصور حلاج، حضرت معین الدین چشتی، حضرت سید علی ہجویری، خضرت لال شہبار قلندر، حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی، خضرت میاں میر لاہوری، حضرت سلطان باہو اور حضرت سچل سرمست.
ولی اللہ بننے کے لئے اللہ اور اُس کے رسول حضرت محمدﷺ کی رضا حاصل کرنا پڑتی ہے اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئےخالصتاً اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول حضرت محمدﷺ کا ہونا پڑتا ہے۔
ولی ہونا آسان نہیں، یہ بوریانشین دنیا کی ہر نعمت کو ٹھکرا دیتے ہیں۔ یہ ایسے فقیر ہوتے ہیں جن کی خانقاہوں میں بادشاہ برہنہ پا حاضر ہوتے ہیں، اسی لئے اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں سے حاجت مندوں کی جھولیاں مُرادوں سے بھر دیتا ہے۔ یہ اپنے لئے کچھ نہیں مانگتے ، ان کے ہاتھ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور دوسروں کے لئے پھیلتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو شُکر کی ایسی کیفیت کو جانتے ہیں جو تعمتوں کو دوام بخشتی ہے۔ یہ شُکر اور صبر جیسی عظیم نعمتون سے بہرہ ور ہوتے ہیں۔ یہ لوگ زندگی کی کسی منزل اور ماحول کی کسی کشمکش میں بھی اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت و خوشنودی کی شاہراہ سے ڈانواں ڈول نہیں ہونے دیتے۔ اُنہیں کوئی نعمت دی جاتی ہے تو اللہ کے اس احسان کا شُکر ادا کرتے ہیں اور کوئی آزمائش آتی ہے تو صبر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں بھی صبر اور شُکر والا بنائے۔ آمین

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں