آمرزش ناول ازنوشین نازاختر
آمرزش انسانی رشتوں میں گندھا ایک ایسا ناول ہے، جو پڑھنے والے کو لمحہ بہ لمحہ مختلف کیفیات سے دوچار کرتا ہے۔ نوشین نے اس ناول میں انسان کی فطرت اور جبلت کی اچھی طرح عکاسی کی ہے۔ ناول کے دو مرکزی کردار ولی اور نگینہ زندگی کی قدروں اور محبت کی پاکیزگی کے علمبردار ہیں، جن کے ذریعے نوشین نے لوگوں کو یہ بتایا ہے کہ بدی خواہ کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو، زندگی کی سچی اقدار اور محبت کے پاکیزہ جذبوں سے نہیں جیت سکتی۔
اس ناول میں رشتوں کے جو رنگ ہیں، وہ ان خودغرض اور بےحس لوگوں کے لئے ایک مثال ہے، جو مادیت پرستی میں رشتوں کو روند کے گزرجاتے ہین، لیکن ان کا انجام ایک بھیانک تنہائی اور بے نام و بے وقار زندگی ہوتی ہے۔ لیکن جو رشتوں کی پاکیزگی کو سمجھتے ہیں اور ان کی پاس داری کرتے ہیں، ان کے لئے زندگی جنت ہوتی ہے اور دوسروں کے لئے ہمیشہ ہمیشہ ایک مثال بن کے رہتے ہیں۔
حصہ اول آنلائن پڑھئے
حصہ دوم آنلائن پڑھئے!
ڈاؤنلوڈ حصہ اول
ڈاؤنلوڈ حصہ دوم