نشیب از عبداللہ حسین

نشیب از عبداللہ حسین

نشیب از عبداللہ حسین اردو ادب میں عبداللہ حسین کا نام کسی تعارف کا مختاج نہیں۔ اس کا ناول “اُداس نسلیں” برصغیر پاک و ہند کے طول و عرض میں قارئین سے خراجِ تحسین حاصل کرچکا ہے۔ لیکن عبداللہ حسین نے صرف ناول ہی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے نہیں گاڑے، بلکہ وہ ایک باکمال افسانہ نگار بھی ہے۔ زیر نظر کتاب “نشیب” اُن کے دو ناولٹوں اور پانچ افسانوں کا پہلا مجموعہ ہے۔ اس مجموعے کی خصوصیت یہ کہ اس میں شامل چار افسانے تو مطبوعہ ہیں لیکن دو ناولٹ اور ایک افسانہ ایسے ہیں جو اس سے … مزید پرھئے

نادار لوگ ناول از عبداللہ حسین

نادار لوگ ناول از عبداللہ حسین

تاریخی ناول نادار لوگ از عبداللہ حسین نادار لوگ عبداللہ حسین کا ایک اور شاہکار تاریخی ناول ہے. اس ناول کا پہلا ایڈیشن 1996 میں شائع ہوا تھا۔ عبداللہ حسین کا یہ ضخیم ناول برصغیر کی تاریخ کے اٹھتر برس کی سیاسی اور سماجی تاریخ کے حالات بیان کرتا ہے۔ عبداللہ حسین کے اولین ناول “اُداس نسلیں” کے بعد یہ ان کا پہلا ناول ہے جو اتنے وسیع پس منظر میں ہماری زندگی کے تمام پہلوؤں کی تصویر پیش کرتا ہے۔ اس ناول کی تصنیف میں چھ برس کا عرصہ صرف ہوا ہے، اور امید ہے کہ یہ قارئین کی … مزید پرھئے

باگھ ناول از عبداللہ حسین

باگھ ناول از عبداللہ حسین

اردو کلاسک ناول “باگھ” تحریر عبداللہ حسین باگھ عبداللہ حسین کا دوسرا ناول ہے جو اداس نسلیں کی اشاعت کے اٹھارہ سال بعد 1982 میں منظر عام پر آیا جس میں کشمیر کی آزادی پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ تحریر کشمیر کی آزادی کے لئے مجاہدین کی کھیپ کی تیاری اور جہاد کے لئے بھیجنے کے اوائل دور کے تناظر میں لکھی گئی ہے. باگھ اصل میں سنسکرت کا لفظ ہے جس کی معنی “ایک چیتا” کے ہے جو ہر ایک کے لیے دہشت کی علامت ہوتا ہے۔ کہانی کا مرکزی کرادر “اسد” چیتے جیسا مضبوط اور خونخوار نوجوان … مزید پرھئے

اُداس نسلیں از عبد اللہ حسین

اُداس نسلیں از عبد اللہ حسین

اُردو تاریخی ناول “اُداس نسلیں” از عبداللہ حسین اداس نسلیں، عبد اللہ حسین کا تاریخی ناول ہے جسے انہوں نے 1963 ء میں تحریر کیا ۔ ان کا یہ پہلا ناول ہی اردو ادب میں ان کے عروج کا باعث بنا۔ اس ناول نے اپنی اشاعت کے پہلے سال میں آدم جی ادبی ایوارڈ جیتا تھا۔ اسے اردو ادب کا ایک شاہکار اور عظیم ترین ناول سمجھا جاتا ہے۔ اس میں تحریکِ آزادی اور تقسیم ہند کے حالات و واقعات تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ اُداس نسلیں آج سے نصف صدی قبل لکھا جانے والا ایک ایسا ناول ہے … مزید پرھئے