246

حضور ﷺ رمضان کیسے گذارتے؟ از مفتی محمدخان قادری

حضور ﷺ رمضان کیسے گذارتے؟ یعنی رمضان میں آپ ﷺ کے معمولاتِ مبارکہ کیا تھے؟ تحریر: مفتی محمدخان قادری

رمضان المبارک امتِ مسلمہ کے لئے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام اور عطیہ ہے۔ کیونکہ اسی ماہ میں حضور ﷺ پر نزولِ قُرآن کا آغاز ہوا اور آپ ﷺ کو اعلانِ نبوت کا حکم دیا گیا۔ جب اللہ تعالیٰ نے اس ماہ میں اپنی آخری کتاب و شریعت کے نزول کا افتتاح اور اپنے پیغمبر سرور کائنات ﷺ کو نبوت و رسالت کے اعلان کا حکم دیا تو تا قیامت امتِ مسلمہ کو ان خصوصی انعامات پر بطورِ شکریہ ایک ماہ روزہ رکھ کر جشن منانے کا حکم دیا۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔
” اے اہلِ ایمان تم پر اللہ تعالیٰ نے روزے فرض فرمائے ہیں جیسے کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض تھے تاکہ تم صاحبِ تقویٰ بن جاؤ اور وہ چند گنتی کے دن میں۔ (البقرہ ۱۸۲)”
آپ ﷺ نے رمضان المبارک کی اہمیت یوں بیان فرمائی ہے۔
” کہ اگر معلوم ہوجائے رمضان کی کیا اہمیت ہے تو امت یہ تمنا کرے کہ سارا سال رمضان ہی رہے”
رمضان المبارک میں شیاطین کو جھکڑ کر انسانوں کو اپنے در پر بلا کر تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاکہ غفلت کے تاریک پردے دُور ہوجائیں اور انسان اپنے رب کی معرفت اور قرب حاصل کرنے کے درپے ہوجائے۔ اور یہی اس کی زندگی کا حاصل اور منزل و مطلوب ہے۔ روزہ محض کھانا پینا چھوڑ دینے کا نام نہیں بلکہ اپنے آپ کو ظاہری و باطنی الائشوں سے پاک کرنے کا نام ہے۔
رمضان شریف کے ان پرانوار اور نہایت ہی قیمتی شب و روز کو گزارنے کے لئے سب سے بہتر وہ طریقہ ہے جو رسولِ کریم ﷺ نے اختیار فرمایا کیونکہ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کی منشا و رضا سے بھی خوب آگاہ ہ تھے اور رمضان المبارک کی اہمیت سے بھی۔
اس لئے زیرِ نظر کتاب میں مصنف نے اسی موضوع پر مواد جمع کیا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ رمضان کیسے گزارتے؟ یعنی رمضان میں آپ ﷺ کے معمولاتِ مبارکہ کیا تھے؟ تاکہ ہم بھی انہی خطوط پر رمضان گزارنے کی کوشش کریں اور اللہ تعالیٰ کے بے پناہ الطاف اور انعامات حاصل کرلیں۔
اگر واقعتًہ ہم رمضان المبارک کو انہی معمولات کی روشنی میں بسر کرنے کی کوشش کریں تو پورا سال ہی نہیں بلکہ ہماری تمام زندگی برکات سے مالا مال ہوجائے۔
رمضان ہی میں ہمیں تراویح کی نماز میں پورا قُرآن سننے کا موقعہ ملتا ہے۔ جو تعلیماتِ ربانی کا مرکز و سرچشمہ ہے، اس میں راتون کا قیام نصیب ہوتا ہے ۔ اسی میں اعتکاف اور شب بیداری میسر آتی ہے۔ کا ش ہم پورا سال رمضان سے پائی ہوئی تربیت پر چل کر اپنی کھوئی ہوئی منزل کو پالیں۔
کتاب آنلائن پڑھنے اور مفت ڈاؤنلوڈ کرنے کے لے دستیاب ہے. دعا ہے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور حضور ﷺ کے وسیلہ سے ہمیں شریعت کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ آمین۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں